کرکٹرز متاثرہ علاقے جائیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی۔ یہ بات انہوں نے اتوار کی صبح پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں کے دورے کے درمیان کہی۔ٹیم نے زلزلے سے متاثرہ افراد خصوصاً زخمی بچوں کی عیادت کی۔ فاسٹ باؤلر شعیب اختر ان کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھے۔ کپتان انضمام الحق نے اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم اس سانحے میں پوری قوم کی طرح زلزلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی۔ انضمام نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی ٹیم ملتان ٹیسٹ کی تمام آمدنی زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے دے گی۔ اس موقع پر زلزلے سے متاثرہ بچے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ارکان کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوش دکھائی دیے۔
انضمام نے اس موقع پر قوم سے اپیل کی کہ وہ زلزلے سے متاثرہ لوگوں سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر اس مرتبہ عید سادگی سے منائیں اور متاثرین کی امداد میں دل کھول کر عطیات دیں۔ | اسی بارے میں وان کی ٹیم زخمی بچوں کے پاس گئی28 October, 2005 | کھیل کرکٹرز امدادی گالف کھیلیں گے 27 October, 2005 | کھیل پوری میچ فیس امدادی فنڈ میں29 October, 2005 | کھیل عبدالرزاق پہلے ٹیسٹ سے باہر28 October, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||