کرکٹرز امدادی گالف کھیلیں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے چار دسمبر کو لاہور میں ایک نمائشی گالف ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ اس گالف ٹورنامنٹ کا خیال پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر نے پیش کیا تھا جس سے انگلینڈ کی ٹیم کے منیجر فل نیل نے اتفاق کیا ہے۔ انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان نے گالف کے اس مقابلے میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کے تمام کھلاڑی گالف کھیلتے ہیں تاہم پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی گالف میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ البتہ سابق کرکٹرز وسیم اکرم اور عامر سہیل شوق سے گالف کھیلتے ہیں۔ باب وولمر کا کہنا ہے کہ اس مقابلے میں جو رائل پام بیچ کلب کے گالف کورس میں ہوگا وسیم اکرم کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ بعد میں ان کھلاڑیوں کا سامان نیلامی کے لیے بھی رکھا جائے گا۔ اس نمائشی مقابلے میں ہر ٹیم تین کاروباری حضرات اور ایک کھلاڑی پر مشتمل ہوگی۔ گالف کلب کے ڈائریکٹر جرمی فرانکو بہت خوش ہیں کہ انگلینڈ کے کرکٹرز ان کے کلب آکر کھیلیں گے ۔ انہیں اچھی طرح یاد ہے کہ میں انگلینڈ انڈر 19 کے ساتھ پاکستان کے دورے پر آنے والے اینڈریو فلنٹوف اور اسٹیو ہارمیسن نے ان کے کلب میں آکر گالف کھیلی تھی۔ |
اسی بارے میں عالمی نمبرایک بننے کی راہ پر 27 October, 2005 | کھیل انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی25 October, 2005 | کھیل شعیب اختر انگلینڈ کے خلاف ٹیم میں؟ 17 October, 2005 | کھیل کھلاڑی بھی امدادی مہم میں آگے13 October, 2005 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||