پوری میچ فیس امدادی فنڈ میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کی پوری میچ فیس زلزلہ زدگان کے امدادی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بارہ نومبر سے ملتان میں شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کا ہر کھلاڑی اپنی پوری میچ فیس زلزلہ زدگان کے امدادی فنڈ میں دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک سال تک تمام کھلاڑی اپنی میچ فیس کا پانچ فیصد امدادی فنڈ میں دیتے رہیں گے۔ پاکستانی کپتان نے ٹیم کی جانب سے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے مظفر آباد میں سو گھر کی تعمیر کا اعلان بھی کیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم جس شہر میں بھی جائے گی وہاں ایسے پروگراموں میں حصہ لے گی جن سے ہونے والی آمدنی امدادی فنڈ میں جائے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ لاہور کے پہلے ون ڈے کی آمدنی پہلے ہی صدارتی فنڈ میں دینے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ انگلینڈ کے کرکٹرز چار دسمبر کو اسی سلسلے میں ایک گالف ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لینگے۔ انگلینڈ کی ٹیم پیر سے اپنے دورے کا باقاعدہ آغاز پی سی بی الیون کے خلاف سہ روزہ میچ سے کرنے والی ہے۔ | اسی بارے میں کرکٹرز امدادی گالف کھیلیں گے 27 October, 2005 | کھیل عالمی نمبرایک بننے کی راہ پر 27 October, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||