وان کی ٹیم زخمی بچوں کے پاس گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل وان نے جمعہ کو اپنے تین ساتھی کرکٹرز کے ساتھ اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( پمس) میں زلزلے سے زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کی۔ مائیکل وان کے ہمراہ مارکس ٹریسکوتھک، میتھیو ہوگارڈ اور ایشلے جائلز تھے۔ ان کھلاڑیوں نے پمس میں پون گھنٹہ گزارا اور سرجیکل وارڈ میں زیرعلاج کچھ بچوں کی خیروخیریت دریافت کی۔ جب یہ کھلاڑی عیادت کرکے ہسپتال سے باہر آرہے تھے تو ٹریسکوتھک اور ہوگارڈ کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔
انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اس سیریز کے ذریعے لوگوں کی مایوسی ختم کرکے ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا چاہتے ہیں۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے چار دسمبر کو لاہور میں ایک نمائشی گالف ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا بھی اعلان کر چکے ہیں۔ تاہم انگلینڈ کے کپتان کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں میں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ وان نے کہا کہ ’یہ ضروری ہے کہ سردی کے آنے سے پہلے زلزلے کے علاقے میں ان لوگوں کی حالتِ زار کو نہ بھولا جائے جنہیں کمبل اور ٹینٹ چاہئیں‘۔ پاکستان اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے کی گیٹ منی کو امدادی فنڈ میں دینے کا پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں۔ | اسی بارے میں کرکٹرز امدادی گالف کھیلیں گے 27 October, 2005 | کھیل عالمی نمبرایک بننے کی راہ پر 27 October, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||