BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 October, 2005, 14:22 GMT 19:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹرزکےہسپتال اورضلع باغ کےدورے

انضمام الحق
انضمام الحق ایک خاتون کی عیادت کر رہے ہیں۔
پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل وان اور نائب کپتان مارکس ٹریسکوتھک نے اتوار کو زلزلے سے متاثرہ ضلع باغ کا دورہ کیا۔

ادھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی۔

کپتان مائیکل وان اور نائب کپتان مارکس ٹریسکوتھک معمول کی نیٹ پریکٹس کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے ضلع باغ گئے۔ ان کے ساتھ کچھ امدادی سامان بھی تھا جس میں کھانے پینے کی اشیاء ادویات اور کمبل تھے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان انضمام الحق نےاتوار کی صبح اپنی ٹیم کے دوسرے ارکان کے ساتھ اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں کا دورہ کیا جہاں ٹیم نے زلزلے سے متاثرہ افراد خصوصاً زخمی بچوں کی عیادت کی۔

کپتان انضمام الحق نے اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم اس سانحے میں پوری قوم کی طرح زلزلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی۔

انضمام نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی ٹیم ملتان ٹیسٹ کی تمام آمدنی زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے دے گی۔

اس موقع پر زلزلے سے متاثرہ بچے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ارکان کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوش دکھائی دیے۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان مائیکل وان جمعہ کو اپنے ساتھی کرکٹرز ٹریسکوتھک، ہوگرڈ اور جائلز کے ہمراہ اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بھی گئے تھے جہاں انہوں نے زلزلے کے زخمی بچوں کی عیادت کی تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم کے کوچ ڈنکن فلیچر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ زلزلہ زدگان کے فنڈ میں تقریبا ایک لاکھ پاؤنڈ تک کی امداد دے گا۔

انگلش کرکٹرز چار دسمبر کو لاہور میں ایک نمائشی گالف ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لیں گے جس کی آمدنی امدادی فنڈ میں جائے گی۔

پاکستانی ٹیم کے کوچ باب وولمر بھی ٹیم کے ہمراہ تھے

ہسپتالوں کے دورے کے دوران انضمام الحق نے قوم سے اپیل کی کہ وہ زلزلے سے متاثرہ لوگوں سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر اس مرتبہ عید سادگی سے منائیں اور متاثرین کی امداد میں دل کھول کر عطیات دیں۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد