کرکٹ شائقین کے لیے مفت ٹکٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور برطانیہ کے مابین ہونے والے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے قریباً ایک چوتھائی ٹکٹ شائقین کو مفت فراہم کیے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ اور ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین میں کمی کے باعث کیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ ایشز سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم کی فتح کے بعد اس سیریز میں شائقین کی دلچسپی میں اضافہ ہو گا۔ بورڈ کے مینجر اطلاعات عتیق عبدالرؤف نے بی بی سی کو بتایا کہ’ شائقین حالیہ سالوں میں سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے بھی ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے نہیں آئے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ ہم نے سوچا کہ کیوں نہ جب ہم اعلٰی شخصیات کو مفت پاس دیتے ہیں تو اس مرتبہ اپنے شائقین کو مفت ٹکٹ دیے جائیں۔ اس مرتبہ ہم نے پچیس سے تینتیس فیصد ٹکٹ مقررہ انکلوژرز میں مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔ مفت ٹکٹ ملتان، فیصل آباد اور لاہور میں ہونے والے میچوں کے آغاز سے ایک دن قبل تک دستیاب ہوں گے۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق مفت ٹکٹ کی سہولت صرف ٹیسٹ میچوں کے لیے ہے اور اس کا اطلاق ون ڈے سیریز پر نہیں ہوگا۔ ادھر برطانوی کرکٹ شائقین نے پاکستان پہنچنا شروع کر دیا ہے اور بارہ نومبر کو پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز تک ان کی تعداد میں اضافے کی امید کی جا رہی ہے۔ | اسی بارے میں انگلینڈنے پیٹرنز الیون کو ہرا دیا02 November, 2005 | کھیل ’مشتاق کو کھلانا غلطی ہوگی‘01 November, 2005 | کھیل جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم30 October, 2005 | کھیل پوری میچ فیس امدادی فنڈ میں29 October, 2005 | کھیل وقار اور وسیم کے بعد کی تیز بولنگ28 October, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||