BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 November, 2005, 09:01 GMT 14:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مشتاق کو کھلانا غلطی ہوگی‘

سرفراز نواز نے اپنے کیریئر کے پچپن ٹیسٹ میچوں میں177 وکٹیں حاصل کی تھیں
سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز انگلینڈ کے خلاف سیریز میں لیگ اسپنر مشتاق احمد کو کھلانے کی حکمت عملی سے متفق نہیں اور ان کا خیال ہے کہ باریش لیگ اسپنر مؤثر ثابت نہیں ہونگے۔ پچپن ٹیسٹ میچوں میں177 وکٹیں حاصل کرنے والے سرفراز نواز نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مشتاق احمد کی بولنگ میں پہلے جیسی بات نہیں رہی ہے ان کی گیند ہوا میں بہت سلو ہوگئی ہے اور وکٹ پر پڑنے کے بعد بھی تیزی سے اسپن نہیں ہوتی۔

کاؤنٹی کرکٹ میں مشتاق احمد کی شاندار بولنگ کے بار ے میں سوال پر سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ اور آج کی کاؤنٹی کرکٹ میں بہت فرق ہے۔ جہانتک مشتاق احمد کی کاؤنٹی میں عمدہ بولنگ کا تعلق ہے تو یہ دیکھا جائے انہوں نے میچ کے پہلے دن کتنی وکٹیں حاصل کیں؟ زیادہ تر وکٹیں انہیں اسوقت ملی ہیں جب بیٹسمین جیت کے لئے درکار ہدف کے تعاقب میں ہوتے تھے۔

مشتاق احمد کو پانچ سال قبل انگلینڈ اور پھر دوسال پہلے جنوبی افریقہ کے خلاف بھی اسی بنیاد پر کھلایا گیا تھا کہ وہ کاؤنٹی کرکٹ میں وکٹیں حاصل کرکے آئے تھے لیکن دونوں سیریز میں وہ بری طرح ناکام رہے تھے۔

سرفراز نواز نے کہا کہ پاکستان کو اپنے تیز بولرز کو دیکھتے ہوئے اسپورٹنگ وکٹیں تیار کرنی چاہئیں۔

سرفراز نواز نے جو اپنے دور کے بہترین سوئنگ بولر تھے کہا کہ سرد موسم میں پاکستان میں گیند بہت زیادہ ریورس سوئنگ نہیں کرے گی لیکن ملتان میں ضرور سوئنگ ہوگی۔ ان کے خیال میں انگلینڈ کو سائمن جونز کی کمی شدت سے محسوس ہوگی جو پاکستان میں ریورس سوئنگ کے ضمن میں سب سے موثر ثابت ہوتے۔

سرفراز نواز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہئے تھا کہ وہ پنڈی اور لاہور کےسائیڈ میچز میں پوری پاکستانی ٹیم کو کھلاکر اسے پریکٹس کا موقع فراہم کرتا کیونکہ کپتان اور کوچ بار بار یہی کہہ رہے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد سے وہ پریکٹس میں نہیں ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد