BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 November, 2005, 14:59 GMT 19:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹ: کون کون پاکستان آرہا ہے؟

ڈیوڈ مورگن
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چئرمین ڈیوڈ مورگن تیسرا ٹیسٹ دیکھنے لاہور جائیں گi
انگلینڈ سے کئی مشہور شخصیات پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز دیکھنے پاکستان آ رہی ہیں جن میں کرکٹ آفیشلز اور سابق کرکٹرز شامل ہیں۔ ان شخصیات کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چئرمین ڈیوڈ مورگن تیسرا ٹیسٹ دیکھنے لاہور آئیں گے۔

ای سی بی کے ڈپٹی چئرمین مائیکل سوپر پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں اور چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ کالیئر بھی یہاں پہنچنے والے ہیں۔

ایم سی سی کے صدر رابن مارلر اور سکریٹری راجرنائٹ بھی پاکستان کرکٹ کے مہمانوں میں شامل ہیں وہ فیصل آباد کا ددسرا ٹیسٹ دیکھیں گے۔

انگلینڈ کے سابق کپتان جیف بائیکاٹ اور مائیک گیٹنگ بھی سیریز کے دوران پاکستتان میں موجود ہونگے۔

مائیک گیٹنگ کی پاکستان آمد اس لیے بھی اہم ہے کہ1987ء کے دورے میں جب وہ انگلینڈ کے کپتان تھے فیصل آباد ٹیسٹ میں ایمپائر شکور رانا سے الجھ پڑے تھے اس واقعے کے نتیجے میں ٹیسٹ کا ایک دن ضائع ہوگیا تھا اس قضیے کا انجام گیٹنگ کی معافی پر ہوا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز عباس زیدی نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان کے نقطہ نظر سے یہ سیریز بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ اس سیریز سے پاکستان اور پاکستان کرکٹ کے وقار کو بلند کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان میں سکیورٹی کے سلسلے میں جو غیرمناسب رائے قائم ہوئی ہے اس کے پس منظر میں یہ شخصیات جب پاکستان آئیں گی تو وہ خود دیکھ سکیں گی کہ پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے اور یہاں بڑی آسانی سے انٹرنیشنل کرکٹ سرگرمیاں جاری رہ سکتی ہیں۔

اسی بارے میں
پاکستان اے کا ہدف 245 رن
07 November, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد