لاہور میچ دلچسپ مرحلے میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اے نے انگلینڈ کے خلاف سہ روزہ میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بانوے رنز بنائے اور اس کو میچ جیتنے کے لیے مزید ترپن رنز کی ضرورت ہے۔ پاکستان اے نےتیسرے روز کا کھیل ایک وکٹ کے نقصان پر 31 سے شروع کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور میتھو ہوگارڈ کا پہلے دو اوروں میں اٹھارہ رنز بنا ڈالے۔ ناٹ واچ مین کے طور پر آنے والے شاہد نذیر نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف اکتیس گیندوں پر تینتالیس رنز بنائے ۔ اوپنر عمران فرحت چوبیس کے ذاتی سکور پر ہاتھ ہر گیند لگنے سے زخمی ہو جانے کے بعد گراونڈ سے چلے گئے۔ اس وقت پاکستان اے کے کپتان حسن رضا59رنز اور شاہد یوسف30رنز بنا کھیل رہے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کی شراکت میں اب تک89 رنز بن چکے ہیں۔ اینڈریو فلنٹاف تیسرے روز کے سب سے کامیاب بولر ہیں اور انہوں نے پاکستان اے کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ گیا۔ سٹیو ہارمیسن اور کوئی کھلاڑی آؤٹ نہ کر سکے جبکہ میتھو ہوگارڈ نے ایک میچ کےدوسرے روز توفیق عمر کو آؤٹ کیا تھا۔ انگلینڈ: مائیکل وان ( کپتان )، مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو اسٹراس، کیون پیٹرسن، پال کالنگ ووڈ، اینڈریو فلنٹوف، گیرائنٹ جونز، ایشلے جائلز، شان یوڈیل، میتھیو ہوگرڈ اور اسٹیو ہارمیسن۔ پاکستان اے: حسن رضا( کپتان)، توفیق عمر، عمران فرحت، شاہد یوسف، فیصل اطہر، منصورامجد، امین الرحمن، ارشد خان، محمد آصف، شاہد نذیر اور محمد خلیل۔ | اسی بارے میں انگلینڈنے پیٹرنز الیون کو ہرا دیا02 November, 2005 | کھیل میچ کا توازن انگلینڈ کے حق میں01 November, 2005 | کھیل ٹریسکوتھک کی سنچری نے بچا لیا31 October, 2005 | کھیل جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم30 October, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||