BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 November, 2005, 14:14 GMT 19:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’موسم کھیل خراب کر سکتا ہے‘
انضمام الحق
’مقرررہ نوے اوور کا کھیل ممکن نہیں لگتا‘
پاکستان کے کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ موسمی حالات پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ ٹیسٹ میچوں میں موسم ایک مسئلہ بن سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں بہت سے اوورز کا کھیل ضائع ہو سکتا ہے جس سے میچوں کے نتائج پر اثر پڑے گا‘۔

ہفتے سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے تینوں میچ صوبہ پنجاب میں کھیلے جائیں گے جہاں پر خراب موسم کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ موسم کی خرابی میں صبح کے وقت دھند اور شام کو کم روشنی جیسے عوامل شامل ہیں۔ ان عوامل کے نتیجے میں کھیل کے اوقات میں کمی کی جا سکتی ہے۔

پہلے دو ٹیسٹ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر تیس منٹ پر شروع ہوں گے جبکہ لاہور میں کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ آدھے گھنٹے کی تاخیر سے شروع کیا جائے گا۔

میچ کے جلدی آغاز کے باوجود انضمام الحق کا خیال ہے کہ ایک دن میں نوے اوور کا کھیل ممکن نہیں ہو سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ان شہروں میں کھیل کے اختتام کے مقررہ وقت سے پندرہ بیس منٹ قبل ہی روشنی کم ہو جاتی ہے‘۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ’صبح نو بج کر تیس منٹ پر میچ کا آغاز بھی ممکن نہیں کیوں کہ رات بھر پڑنے والی شبنم کے سبب میدان گیلا ہوتا ہے‘۔

ملتان، فیصل آباد اور لاہور میں ٹیسٹ میچوں کا انعقاد برطانوی ٹیم کی جانب سے حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر کیا جا رہا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اس دورے سے پاکستان کے امیج میں بہتری آئے گی۔

شہریار خان کا کہنا ہے کہ ’ میرے خیال میں برطانوی دورے سے پاکستان کے ’سیف امیج‘ میں بہتری آئے گی کیونکہ جنوبی ایشیائی ٹیموں کو چھوڑ کر انگلینڈ گزشتہ پانچ برس میں پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی غیر ملکی ٹیم ہے۔

اسی بارے میں
کیا سپن کا جادو چلے گا؟
30 September, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد