BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 November, 2005, 12:04 GMT 17:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں ٹیسٹ، پاکستان کی امید
کرکٹ
بھارت کے پاکستان میں اپنی گزشتہ سیریز جیتی تھی
پاکستان کو امید ہے کہ بھارت اپنا دورۂ پاکستان کے دوران کراچی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے رضامند ہو جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلٰی اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ کراچی کو بھارتی ٹیم کے دورۂ پاکستان میں متوقع مقامات میں رکھا گیا ہے۔

عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ’ ہم نے کراچی میں ایک ٹیسٹ میچ اور ایک ون ڈے کرانے کی تجویز دی ہے‘۔

کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ہماری ترجیح کراچی تھا تاہم سفری مشکالات کےسبب ہم نے لاہور کا انتخابا کیا‘۔

2002 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد سے اب تک اس شہر میں صرف دو ٹیسٹ میچ کھیلے جا سکے ہیں۔

انگلینڈ نے بھی اپنے حالیہ دورے میں کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا تاہم برطانوی ٹیم 15 دسمبر کو کراچی میں ایک ون ڈے میچ کھیلے گی۔

تاہم پاکستانی حکام پر امید ہیں کہ بھارتی بورڈ کراچی میں ٹیسٹ کھیلنے پر رضامند ہو جائے گا۔ بھارت کے خلاف تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پانچ جنوری سے لاہور میں شروع ہو گا جس کے بعد فیصل آباد اور بھارتی بورڈ کی منظوری کے بعد کراچی میں میچ ہوں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر رنبیر سنگھ مہندرا کا کہنا تھا کہ ’ہمیں امید ہے کہ ہماری حکومت اسی ماہ جواب دے گی جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا جائے گا‘۔

بھارت نے اپنے گزشتہ دورہ پاکستان میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی تھا جبکہ اس برس پاکستان نے اپنے دورہ بھارت میں ون ڈے سیریز جیتی تھی جبکہ ٹیسٹ سیریز برابر رہی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد