ملتان ٹیسٹ میں پاکستان فیورٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دو ماہ پہلے ایشیز کی سیریز کا فاتح انگلینڈ آج پاکستان کے خلاف ملتان میں پہلے ٹیسٹ میں ’انڈر ڈاگ‘ کے طور پر کھیلے گا۔ انگلینڈ کچھ عرصے پہلے تک فیورٹ تصور کئے جارہا تھا لیکن کپتان مائیکل وان کے گھٹنے میں انجری اور پاکستان اے کے ہاتھوں شکست کے بعد اب کم سے کم جواری تو پاکستان کو ہی فیورٹ مان رہے ہیں۔ مارکس ٹروسکوتھک آج جس ٹیم کی قیادت کررہے ہیں اس میں ہیمشائر کے چھتیس سالہ شان اُڈل بھی شامل ہونگے۔ پاکستان اپنی ٹیم سولہ ایسے کھلاڑیوں میں سے چنے گا جو سب فٹ ہیں۔ عاصم کمال کی جگہ حسن رضا کو کھلانے کے امکانات زیادہ ہیں۔ حسن رضا نے 1996 میں چودہ برس کی عمر میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کاآغاز کیا تھا۔ انضمام الحق کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں رضا آج کے میچ میں کھیلے گا اگرچے ہم نے ابھی اپنی ٹیم کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔‘ ’حسن بہت فارم میں ہیں اور بہت سے رنز بھی سکور کر رہا ہے۔ ظاہر ہے آپ بھی اتنے اہم میچ میں ایسے ہی کھلاڑی کو کھلانا چاہیں گے جو فارم میں بھی ہو پر اعتماد بھی ہو۔‘ ’ہمیں وان کی انگلینڈ کی ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ سے تھوڑا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ لیکن ہمیں پتہ ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت مضبوط ہے اور ہمیں بہت محنت کرنا ہوگی۔‘ انگلینڈ کی ٹیم کو آؤٹ آف فارم کھلاڑی ائین بیل کو کھلانا پڑے گا اوران کے ساتھ پال کولنگ وڈ بھی ٹیم میں شامل ہونگے۔ اگرچے انگلش کپتان ترسکو تھک ، اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ بیل کچھ آؤٹ آف فارم ہیں لیکن انہیں امید ہے کہ اپنی کارکردگی کو بہتر کرلیں گے۔ ’ائین بیل نے وارم اپ میچ میں نہیں کھیل سکے تھے لیکن مجھے بھر پور اعماد ہے کہ وہ اس میچ میں اچھی پرفارمنس ظاہر کریں گے۔‘ ’ابتدائی میچ ہارنے سے آپ کو ایک ہلکا سا جھٹکا تو ضرور لگتا ہے کہ باقی میچوں کے لئے آپ کو ہوشیار رہنا چاہئیے۔‘ انگلینڈ نے پاکستان میں کھیلے جانے والے اکیس میچوں میں سے سترہ ڈرا کئے ہیں۔ |
اسی بارے میں ملتان ٹیسٹ میں انضام کےلئے چیلنج11 November, 2005 | کھیل فلنٹوف بننا چاہتا ہوں: آفریدی10 November, 2005 | کھیل کرکٹ: کون کون پاکستان آرہا ہے؟08 November, 2005 | کھیل لاہور میں پاکستان اے کی شاندار فتح08 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||