پاکستان اے کی شاندار فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اے نے انگلینڈ کے خلاف لاہور میں ہونے والا سہ روزہ میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ ملتان میں بارہ اکتوبر سے شروع ہونے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ کے لیے میچ پریکٹس کا آخری موقع تھا۔ انگلینڈ کے بیٹسمین راولپنڈی کی طرح یہاں بھی کسی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ اینڈریو سٹراس اور پال کولنگ وڈ کی لاہور میچ کی دوسری اننگز میں نصف سینچریاں کے علاوہ کوئی بیٹسمین بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا ایشز سیریز کے ہیرو کیون پیٹرسن نے میچ کی دونوں اننگز میں صرف چار رنز بنائے جبکہ کپتان مائیکل وان زخمی ہو گئے اور ان کی پہلے ٹیسٹ میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔ پاکستان اے نے 245 رنز کا ہدف صرف چار کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ حسن رضا اور شاہد یوسف نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں سو سے زیادہ رنز سکور کر کے پاکستان اے کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔شاہد یوسف میچ کے آخری لمحات میں اینڈریو فلٹاف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ انگلینڈ کی طرف سے اینڈریو فلنٹاف کے علاوہ کوئی دوسرا بالر اچھی بالنگ کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ تیسرے روز گرنے والی تینوں وکٹیں اینڈریو فلنٹاف نے حاصل کیں۔ فاسٹ بالر سٹیوہارمیسن پورے میچ میں کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ پاکستان اے نےتیسرے روز کا کھیل ایک وکٹ کے نقصان پر 31 سے شروع کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ناٹ واچ مین کے طور پر آنے والے شاہد نذیر نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف اکتیس گیندوں پر تینتالیس رنز بنائے ۔ اوپنر عمران فرحت چوبیس کے ذاتی سکور پر ہاتھ ہر گیند لگنے سے زخمی ہو جانے کے بعد گراونڈ سے چلے گئے لیکن شاہد یوسف کے آؤٹ ہونے کے بعد دوبارہ بیٹنگ کے لیے واپس آ گئے اور سینتیس کے انفرادی سکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ: مائیکل وان ( کپتان )، مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو اسٹراس، کیون پیٹرسن، پال کالنگ ووڈ، اینڈریو فلنٹوف، گیرائنٹ جونز، ایشلے جائلز، شان یوڈیل، میتھیو ہوگرڈ اور اسٹیو ہارمیسن۔ پاکستان اے: حسن رضا( کپتان)، توفیق عمر، عمران فرحت، شاہد یوسف، فیصل اطہر، منصورامجد، امین الرحمن، ارشد خان، محمد آصف، شاہد نذیر اور محمد خلیل۔ | اسی بارے میں ’پاکستان میں جیت مشکل ہے‘ 03 October, 2005 | کھیل پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان28 October, 2005 | کھیل انگلینڈنے پیٹرنز الیون کو ہرا دیا02 November, 2005 | کھیل میچ کا پہلا دن بالروں کے نام06 November, 2005 | کھیل پاکستان اے کا ہدف 245 رن07 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||