فلنٹوف بننا چاہتا ہوں: آفریدی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے باصلاحیت آل راؤنڈر شاہد آفریدی انگلینڈ کے آلراؤنڈر اینڈریو فلنٹوف نقشِ قدم پر چلنا چاہتے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ایک اہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ آفریدی جو ایک روزہ میچوں میں کبھی کبھار بہت تباہ بیٹنگ اور عمدہ لیگ سپن کرتے ہیں، ابھی تک ٹیسٹ میچوں میں مستقل مقام حاصل نہیں کر پائے۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ وہ سنیچر سے شروع ہونے والے میچ میں پاکستان کی طرف سے اوپن کریں۔ آفریدی نے کہا ہے کہ ’فلنٹوف نے انگلینڈ کی طرف سے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ میں بھی چاہتا ہوں کہ سیریز میں ان جیسی کارکردگی دکھا سکوں‘۔ پچیس سالہ آفریدی نے پاکستان کی طرف سے سولہ سال کی عمر میں کھیلنا شروع کر دیا تھا اور ان کے پاس ایک روزہ میچوں میں سب سے تیز سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی ہے۔ آفریدی نے کہا کہ ’فلنٹوف نے بیٹ اور بال کے ساتھ بڑی اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور وہ اب ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں میں انگلینڈ کی ٹیم کا ایک لازمی جزو ہیں۔ میں بھی ان کی کی طرح بننا چاہتا ہوں‘۔ آفریدی نے انیس ٹیسٹ میچوں میں ایک ہزار ایک سو اٹھاون رنز بننائے ہیں اور پینتیس وکٹ حاصل کیے ہیں جبکہ فلنٹوف نے تریپن ٹیسٹ میچوں میں دو ہزار چھ سو اکیانوے رنز بنائے ہیں اور ایک سو پچاس وکٹ حاصل کیے ہیں۔ | اسی بارے میں مائیکل وان آؤٹ، ٹریسکوتھک کپتان10 November, 2005 | کھیل شعیب کو اوپنر کھلانے کی کوشش08 November, 2005 | کھیل آفریدی و یونس کے بھاری معاوضے 17 August, 2005 | کھیل آفریدی دھواں دار بیٹنگ کے بعد آؤٹ29 May, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||