BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 November, 2005, 14:00 GMT 19:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب کو اوپنر کھلانے کی کوشش
شعیب ملک
شعیب ملک نے گزشتہ دو سالوں میں خود کو ایک کامیاب بیٹسمین ثابت کیا ہے
پاکستان اس بات کی کوشش میں مصروف ہے کہ انگلینڈ کےخلاف کھیلی جانے والی آئندہ سیریز میں شعیب ملک کو بحیثیت اوپنر کھلایا جائے۔

پاکستان کے نائب کپتان یونس خان نے بی بی سی سپورٹس کو بتایا کہ پاکستان کو اس وقت ایک ایسے اوپنرکی ضرورت ہے جو ٹیم کو میچ کی ابتداء میں ایک مضبوط آغاز دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ شعیب ملک نے گزشتہ دو سالوں میں خود کو ایک کامیاب بیٹسمین ثابت کیا ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اس قسم کی پرفارمنس کو جاری رکھیں گے۔

شعیب نے نو ٹیسٹ میچوں میں نمبر چھ اور سات پر کھیلتے ہوئے سینتیس اعشاریہ اکتالیس کے تناسب سے چار سو اننچاس رنز بنائے ہیں۔

یونس نے بتایا کہ اوپننگ بیسٹمین کے سلسلے میں اس وقت شعیب ملک کے علاوہ دو آپشن شاہد آفریدی، سلمان بٹ کی شکل میں موجود ہیں جو شعیب کے ساتھ اننگز کی ابتداء کر سکتے ہیں۔

یونس نے کہا کہ شعیب ملک نے مڈل آرڈر بیٹسمین کی حیثیت میں بڑے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کے خیال میں وہ اسی قسم کی پرفارمنس اوپننگ بیٹسمین کی طور پر دکھا سکتے ہیں اور ان کا مستقبل روشن ہے۔

دوہزار میں عامر سہیل کی ریٹائرمنٹ کے بعد انتہائی کامیاب اوپننگ بیٹسمین جوڑی عامر سہیل اور سعید انور ٹوٹ گئی۔ اس کے بعد سے پاکستان کے سلیکٹرز اسی طرح کے کامیاب جوڑے کی تلاش میں ہیں۔

دوہزار تین میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں توفیق عمر اور عمران فرحت نے اوپننگ بیٹسمین کی شکل میں تین سینچریاں بنائیں جس سے کچھ امید بندھی لیکن بعد میں خراب کارکردگی کی وجہ سے یہ جوڑی برقرار نہیں رہ سکی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ انگلینڈ ایک متوازن ٹیم ہے لیکن ان کے خیال میں پاکستان کا باؤلنگ اٹیک اب سپنر اور پیس کے ملاپ سے دنیا کا بہترین بالنگ اٹیک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مشتاق اور دانش جیسے اہم سپن بالروں کے ساتھ ٹیم میں سمیع، شعیب ، رانا اور شبیر بھی موجود ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد