دانش کنیریا کا ’پراسرار ہتھیار‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سنیچر کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے پہلے دانش کنیریا نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے بیٹسمینوں کے خلاف ایک خاص ڈلیوری استعمال کریں گے۔ ملتان سے بی بی سی سے فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسیکس کی کاونٹی کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہوں نے اپنے ’ایک خاص انداز کی گیند‘ پر کام کرنا شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’میں صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ یہ آف سپنرز کا ’دوسرا‘ گیند نہیں ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میں کوشش کروں گا کہ ملتان میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں یہ گیند انگلینڈ کے بیٹسمینوں کے خلاف موثر طریقے سے استعمال کر سکوں‘۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے ذہن میں کوئی خاص بیٹسمین ہے جسے آؤٹ کرنا ہے تو ان کا جواب تھا کہ انہیں اپنے حریف بیٹسمینوں کی چند خامیوں اور خوبیوں کا علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسیکس میں کچھ عرصہ کھیلنے کے دوران انہوں نے انگلینڈ کے کسی بھی کھلاڑی کے خلاف گیند نہیں کی کیونکہ سب ایشز سیریز میں مصروف تھے۔ ’لیکن ایک طریقے سے یہ اچھا بھی ہے کیونکہ انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں ہو گا کہ میں کون کون سی گیند متعارف کروانے والا ہوں‘۔ دانش نے کونٹی چیمپئن شپ میں سات میچوں میں بتیس وکٹ حاصل کیے ہیں۔ دانش کنیریا نے کہا کہ انگلینڈ کے مارکوس ٹریسکوتھک بڑی مستقل مزاجی سے کھیل رہے ہیں۔ کیون ٹیٹرسن بھی ایک دلچسپ بیٹسمین ہیں اور جب ان کا دن ہو تو وہ کسی بھی بولر کی پٹائی کر سکتے ہیں۔ ’اور ایک شخص اینڈریو فلنٹوف بھی ہے‘۔ | اسی بارے میں کنیریا: جادو جگانے کیلیےتیار09 October, 2005 | کھیل بورڈ کو دانش کنیریا کی پریشانی29 July, 2005 | کھیل پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان28 October, 2005 | کھیل پاکستانی سپنرز اور ویسٹ انڈیز09 June, 2005 | کھیل ’سوچ کر آیا تھا کہ لارا کو آؤٹ کرنا ہے‘08 June, 2005 | کھیل ’دانش ترپ کا پتہ ثابت ہوں گے‘26 May, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||