بورڈ کو دانش کنیریا کی پریشانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا کی ایسکس کاؤنٹی کے ساتھ مصروفیت پر پریشانی ظاہر کی ہے۔ دانش کنیریا ایسکس کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ٹورنامنٹ میں ایک سو چونتیس اوور کرا چکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو تشویش ہے کہ اتنے زیادہ میچ کھیلنے کی وجہ سے وہ ان فٹ ہو سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز سلیم الطاف نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کنیریا کو سیزن کے دوران احتیاط سے کھلایا جائے کیونکہ انہیں نومبر کے بعد پاکستان کے لیے بہت کرکٹ کھیلنی ہے۔ سلیم الطاف نے کہا کہ وہ اس معاملے میں ایسکس کاؤنٹی کی انتظامیہ کو خط لکھیں گے۔ چوبیس سالہ دانش کنیریا آجکل پاکستان کےصف اوّل کے سپن بالر ہیں۔ اپنے پانچ سالہ کیریئر میں انہوں نے اٹھائیس ٹیسٹ میچوں میں ایک سو بتیس وکٹیں لی ہیں۔ کنیریا سے امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں انگلینڈ اور بھارت کے ساتھ سیریز اور اس کے بعد سری لنکا کے دورے کے دوران ان کا ٹیم میں اہم کردار ہوگا۔ دانش کنیریا نے دو ہزار چار میں ایسکس کی طرف سے کھیلنا شروع کیا۔ انہوں نے کاؤنٹی کے ساتھ ستمبر دو ہزار چار میں دو سالہ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||