یونس خان تیسرے ٹیسٹ سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان یونس خان اپنے بھائی شریف خان کی وفات کی خبر سن کر پشاور روانہ ہو گئے ہیں اور وہ لاہور میں ہونے والے پاک انگلینڈ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ یونس خان اتوار کے روز قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کرنے کے لیے آئے ہی تھے تو ان کے بھائی کے ایک دوست نے انہیں فون پر اطلاع دی کہ یوکرائن میں ان کے بھائی شریف خان کا ایک حادثے میں انتقال ہو گیا۔ یونس خان اسی وقت ہوٹل واپس چلے گئے جہاں سے وہ پشاور کے لیے روانہ ہو گئے۔ یونس خان جو کہ اس غم میں نڈھال تھے انہیں اس واقعے کی دیگر تفصیل کے بارے کچھ علم نہ تھا۔ یونس خان نے کہا کہ ابھی انہیں کچھ معلوم نہیں کہ حالات کیا ہوں گے فل الحال تو وہ صرف اتنا جانتے ہیں کہ وہ لاہور ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ یونس خان نے ملتان میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انتالیس اور دوسری اننگز میں اڑتالیس سکور کیا تھا۔ فیصل آباد میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی انگز میں سات اور دوسری انگز میں ستائیس سکور کیا تھا۔ | اسی بارے میں پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی24 November, 2005 | کھیل ’انگلینڈ کا فیصلہ غلط نہیں ہے‘06 July, 2005 | کھیل کراچی میں کھیلنے سے انکار05 July, 2005 | کھیل ’یونس کی ٹیم میں جگہ پکی نہیں‘26 February, 2005 | کھیل آفریدی و یونس کے بھاری معاوضے 17 August, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||