پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پاک انگلینڈ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں اور شبیر احمد کی جگہ تیز بالر محمد آصف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد آصف نے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف لاہور میں ہونے والے پریکٹس میچ میں دس وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ملتان ٹیسٹ میچ کے دوران فاسٹ بالر شبیر احمد کا بالنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دیا گیا اور اسی لیے انہیں فیصل آباد ٹیسٹ میچ میں نہیں کھلایا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق شبیر احمد کو ان کے ایکشن کی درستگی کے لیے بہت جلد بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے۔ شاہد آفریدی کو فیصل آباد میچ کے دوسرے دن پچ خراب کرنے پر ایک ٹیسٹ میچ اور دو ون ڈے میچ نہ کھیلنے کی سزا سنائی گئی تھی اس لیے وہ پاکستانی سکواڈ کا حصہ نہیں بنے لیکن سلیکشن کمیٹی نے ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو شامل نہیں کیا اور یوں سولہ کی بجائے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے چیرمین وسیم باری کے بقول ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں اس لیے نہیں کی گئیں کہ ملتان ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم کا وننگ کمبینیشن متاثر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ٹیم اچھی فارم میں ہے تاہم آفریدی کے نہ ہونے سے کچھ فرق تو ضرور پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق ابھی اپنی چوٹ سے مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئے اور انہیں پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں موقع دیا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ شعیب ملک،سلمان بٹ،یونس خان، محمد یوسف،انضمام الحق(کپتان)، کامران اکمل، رانا نوید الحسن،شعیب اختر،محمد سمیع،دانش کنیریا،عاصم کمال،حسن رضا،محمد آصف،ارشد خان،مشتاق احمد | اسی بارے میں پاکستان اے کی شاندار فتح08 November, 2005 | کھیل قومی کیمپ کے ممکنہ کھلاڑی19 October, 2005 | کھیل فیصل آباد: انگلینڈ نےمیچ بچا لیا24 November, 2005 | کھیل پاکستان نے ملتان ٹیسٹ جیت لیا16 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||