BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فیصل آباد: انگلینڈ نےمیچ بچا لیا
انضمام الحق پاکستان کے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے بغیر ختم ہو گیا ہے۔

جب امپائروں نے خراب روشنی کے سبب میچ ختم کرنے کا اعلان کیا تو انگلینڈ نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 164 رن بنائے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے گیرئنٹ جونز 30 اور ایشلے جائلز 13 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستانی کپتان انضمام الحق کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی اینڈریو فلنٹوف تھے۔ انہوں نےمشکل حالات میں کھیلتے ہوئے 56 رنز بنائے۔ انہیں شعیب اختر نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے رانا نوید الحسن اور شعیب اختر نےتین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور بیس کے مجموعی سکور پر اس کی چار وکٹیں گر چکی تھیں۔ تاہم فلنٹوف اور پیٹرسن نے اپنی ٹیم کو سہارا دیا اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 80 رن بنائے۔ 100 کے مجموعی سکور پر پیٹرسن بیالیس رن بنا کر رانا نوید کی گیند پر متبادل کھلاڑی عاصم کمال کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

اس سے قبل جب 285 رن کے ہدف کے تعاقب میں جب انگلینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو شعیب اختر نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ انہوں نے انگلش اننگز کے پہلے ہی اوور کی چوتھی گیند پر مارکس ٹریسکوتھک کو بولڈ کر دیا۔ اس وقت انگلینڈ کا سکور ایک رن تھا جو نو بال پر بنا تھا۔

لنچ کے وقفے کے فوراً بعد اینڈریو سٹراس رانا نویدالحسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔ لنچ کے بعد چوتھے اوور میں شعیب اختر نے اِ ین بیل کو صفر کے انفرادی سکور پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ جب انگلینڈ کا سکور بیس رنز پر پہنچا تو رانا نویدالحسن نے انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔وہ صرف نو رنز بنا سکے۔

اس سے قبل انضمام الحق کی سنچری کی مدد سے پاکستان نے 9 وکٹوں پر 268 رنز بنا کر دو سو چوراسی رنز کی برتری کے ساتھ اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انضمام سو کے انفرادی سکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے اس میچ کی پہلی اننگز میں بھی سنچری بنائی تھی۔ انضمام الحق 24 ویں سنچری کے بعد ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

جمعرات کی صبح انگلستان کی ٹیم کو کھیل کے آغاز میں ہی کامیابی حاصل ہوئی۔ آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹسمین رانا نوید تھے جو ایک رن بنا کر ہارمیسن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ محمد سمیع اور شعیب اختر کو میتھیو ہوگارڈ نے آؤٹ کیا۔ دانش کنیریا ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی ٹیم
انضمام الحق، سلمان بٹ، شعیب ملک، محمد یوسف، یونس خان، دانش کنیریا، محمد سمیع، شعیب اختر، کامران اکمل، رانا نوید الحسن اور شاہد آفریدی۔

انگلینڈ کی ٹیم
مائیکل وان، مارکس ٹریسکوتھک، این بیل، اینڈریو سٹراس، اینڈریو فلنٹاف، کیون پیٹرسن، ایشلے جائلز، گرائنٹ جونز، سٹیو ہارمیسن، میتھیو ہوگارڈ اور شان اڈل۔

66پلیئر آف دی ڈے
شان یوڈال کی شان میں آفریدی کی گستاخیاں
66کرکٹ کا سیاہ باب
اقبال سٹیڈیم فیصل آباد، 1987
اسی بارے میں
میچ دلچسپ مرحلے میں
23 November, 2005 | کھیل
سلمان بٹ سےسیکھیں
19 November, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد