ٹریسکوتھک ٹیم کے ساتھ رہیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان مارکس ٹریسکوتھک نے وطن واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ فیصل آباد میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے۔ ٹریسکوتھک کے سُسر حادثے میں سیڑھی سے گر کر شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اور یہ کہا جارہا تھا کہ ٹریسکوتھک وطن واپس جارہے ہیں لیکن انگلینڈ ٹیم کے میڈیا منیجر نے کہا ہے کہ نائب کپتان ٹریسکوتھک جنہوں نے ملتان ٹیسٹ میں ان فٹ مائیکل وان کی جگہ قیادت کے فرائض انجام دیے تھے بدستور ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ ٹریسکوتھک کا اس بار ے میں کہنا ہے کہ پچھلے چند روز بہت پریشانی میں گزرے ہیں اس دوران انہوں نے اپنی فیملی اور ٹیم منیجمنٹ سے مشورہ کیا اور یہ جاننے کے بعد کہ ان کے سُسر کی حالت اب بہتر ہے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال وہ وطن واپس نہیں جارہے۔ ٹریسکوتھک کے ٹیم کے ساتھ رہنے کے فیصلے سے ان کے ساتھیوں کو حوصلہ ملا ہے۔ ملتان ٹیسٹ میں ٹریسکوتھک نے شاندار 193 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم کے لیے دوسری بڑی خبر مائیکل وان کی طرف سے ہے جو فیصل آباد ٹیسٹ کھیلنے کے بارے میں بہت زیادہ پُرامید ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس مرحلے پر جب انگلینڈ کی ٹیم سیریز میں ایک صفر کے خسارے میں ہے وہ فیصل آباد ٹیسٹ کھیلنے کا رِسک لینا چاہتے ہیں۔ وان پاکستان اے کے خلاف لاہور کے سہ روزہ میچ میں گھٹنا مڑجانے کے سبب ملتان ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ | اسی بارے میں انگلینڈ کا پلّہ بھاری13 November, 2005 | کھیل شاید ٹریسکوتھک کو واپس آنا پڑے17 November, 2005 | کھیل ٹریسکوتھک، بائیں ہاتھ کا گراہم گوچ11 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||