انگلینڈ کا پلّہ بھاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نےدوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹ کے نقصان پر دو سو ترّپن رن بنائے ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان مارکس ٹریسکوتھک نے سنچری بنائی وہ اس وقت ایک سو تینتیس رن پر بیٹنگ کر رہے ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے نائٹ واچ مین میتھیو ہوگارڈ کریز پر موجود ہیں۔ مارکس ٹریسکوتھک نے اپنی تیرہویں اور پاکستان کے خلاف دوسری سنچری تیرہ چوکوں اور ایک چھکوں کی مدد سے سکور کی۔ انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی کالنگ وڈ تھے جو دس رن بنا کر شبیر کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی بالر میچ کے دوسرے سیشن میں کوئی بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے تھے تاہم چائے کے وقفے کے بعد شعیب ملک نے این بیل کو آؤٹ کر کے پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی تھی۔ زخمی مائیکل وان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے این بیل نےاکہتر رن بنائے۔ ٹریسکوتھک اور این بیل کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے ایک سو اسی رن کی پارٹنر شپ ہوئی۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو اننگز کی ابتداء میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا تھا جب اوپنر اینڈریو سٹراس نو رن بنا کر محمد سمیع کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس وقت برطانوی ٹیم کا مجموعی سکور 18 تھا۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک، شبیر احمد اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اتوار کو جب دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں دو سو چوہتر رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ برطانوی بالروں نے پہلے سات اووروں ہی میں تین وکٹیں لے کر میچ پر اپنی ٹیم کی گرفت مضبوط کر لی۔ میچ کے دوسرے دن آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی محمد سمیع تھے جوگزشتہ دن کے سکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر ہوگارڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے ایک رن بنایا۔ 260 کے مجموعی سکور پر کپتان انضمام الحق 53 رن بنا کر فلنٹوف کی گیند پر سلپ میں کیچ ہو گئے۔ پاکستان کے باقی کھلاڑی ٹیم کے سکور میں صرف 14 رن کا اضافہ کر سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے فلنٹاف نے چار، ہارمیسن نے تین، ہوگارڈ نے دو جبکہ یوڈل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کے پہلے دن جب کھیل ختم ہوا تھا تو پاکستان نے دو سو چوالیس رن بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ پاکستان۔ انضمام الحق( کپتان) سلمان بٹ۔ شعیب ملک۔ یونس خان۔ محمد یوسف۔ حسن رضا۔ کامران اکمل۔ محمد سمیع۔ دانش کنیریا۔ شبیراحمد اور شعیب اختر انگلینڈ۔ مارکس ٹریسکوتھک( کپتان) اینڈریو اسٹراس۔ کیون پیٹرسن۔ ایئن بیل۔ پال کالنگ ووڈ۔ اینڈریو فلنٹوف۔ ایشلے جائلز۔ اسٹیو ہارمیسن۔ میتھیو ہوگرڈ اور گیرائنٹ جونز۔ | اسی بارے میں ملتان ٹیسٹ: پہلا دن انگلینڈ کے نام12 November, 2005 | کھیل پاکستان اے کی شاندار فتح08 November, 2005 | کھیل پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان28 October, 2005 | کھیل کرکٹ بہترین مرہم ہے: انضمام الحق25 October, 2005 | کھیل انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی25 October, 2005 | کھیل انگلینڈ پاکستان: 68۔69 کرکٹ سیریز 03 October, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||