میچ دلچسپ مرحلے میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فیصل آباد ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان ایک سو ننانوے کی مجموعی برتری حاصل کر لی ہے اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔ کپتان انضمام الحق اکستالیس رنز بنا کر کھیل رہے ہیں اوران کے ساتھ رانا نوید الحسن بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز اچھے انداز میں کیا اور اس کی پہلی وکٹ چون کے سکور پر گری جب شعیب ملک چھبیس رنز بنا کر اینڈریو فلنٹاف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد یونس خان اور سلمان بٹ نے پاکستان کا سکور ایک سو چار رنز پر پہنچا دیا۔یونس خان ستائیس رنز بنا کر میتھو ہوگارڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ سلمان بٹ صرف چار رنز کے اضافے کے بعد شان یوڈال کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ان کے بعد محمد یوسف اور انضمام الحق نے سکور ایک سو چونسٹھ رنز پر پہنچا دیا لیکن اینڈریو فلنٹاف نے دو مسلسل گیندوں پر محمد یوسف اور شاہد آفریدی کو بولڈ کر کے انگلینڈ کی پوزیشن کو بہتر کر دیا۔ کامران اکمل نے اینڈریو فلنٹاف کو ہیٹ کرنے سے تو روک لیا لیکن وہ بھی زیادہ دیر سکور نہ کر سکے اور صرف نو رنز بنا کر سٹیو ہارمیسن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جب رانا نوید کپتان انضمام الحق کا ساتھ دینے آئے تو میدان میں روشنی کمی ہو چکی تھی۔ پاکستان کے بیٹسمینوں نے امپائرز کی طرف سے کم روشنی کی بنا پر کھیل ختم کرنے کی پیشکش فوراً قبول کر لی۔
میچ کے چوتھے روز پاکستان کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شیعب ملک 26، سلمان بٹ، 50،یونس خان، 27،محمد یوسف، 20، شاہد آفریدی،0، اور کامران اکمل نے 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے ۔ کپتان انضمام الحق41 رنز پر کھیل رہے ہیں اور پاکستان کی مجموعی برتری199 رنز کی ہے۔ اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم 446 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی اور پاکستان کو پہلے اننگز میں 16 رنز کی لیڈ ملی۔ شان یوڈال اور سٹیو ہارمیسن نے آخری وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بنا کر پہلی اننگز میں بڑی لیڈ لینے کی پاکستانی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ میچ کے چھوتھے روز گرنے والی تین وکٹوں میں سے دو شاہد آفریدی نے حاصل کیں جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔شاہد آفریدی نے مجموعی طور پر اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی طرف سے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی سٹیوہارمیسن تھے جو 16 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ بدھ کے روز آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی ایشلے جائلز تھے جو 26 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ایشلے جائلز کی جگہ گراؤنڈ میں آنے والے ہوگرڈ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور صرف دو رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ انگلینڈ کے آف سپنر شان یوڈال 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کی ٹیم |
اسی بارے میں آفریدی کا نہ ہونا مہنگا پڑے گا22 November, 2005 | کھیل انگلش رویے پر پاکستانی احتجاج22 November, 2005 | کھیل شاہد آفریدی کی شاندار واپسی20 November, 2005 | کھیل فیصل آباد ٹیسٹ، آسان نہ لیں: وولمر17 November, 2005 | کھیل انضمام الحق کے ستارے کیا کہتے ہیں18 November, 2005 | کھیل ٹریسکوتھک ٹیم کے ساتھ رہیں گے18 November, 2005 | کھیل سلمان بٹ سےسیکھیں19 November, 2005 | کھیل مائیکل وان، فٹ ہونے کیلیے پرامید12 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||