20 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ مِل گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں کرکٹ کے بیس کھلاڑیوں کو مرکزی کنٹریکٹ مِل گیا ہے۔ تیرہ جونیئر کھلاڑیوں کو ایک سال کی ریٹینرشپ ملی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ سال پہلی بار کھلاڑیوں کو معاہدے ملے تھے جو ویسٹ انڈیز کے دورے تک تھے۔ جن کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ ملے ہیں ان میں شعیب اختر بھی شامل ہیں جو ویسٹ انڈیز اور بھارت کے دورے میں شامل نہیں تھے۔ یہ معاہدے تین طرح کے ہیں جن کے تحت کھلاڑیوں کو دو لاکھ، ایک لاکھ پچیس ہزار اور پچھتر ہزار روپے ملیں گے۔ انضمام الحق، یوسف یوحنا، عبدالرزاق اور شعیب اختر کو سینیئر درجے میں رکھا گیا ہے۔ یہ معاہدے دس جولائی سے نافذالعمل ہوں گے۔ پاکستان ٹیم کی اگلی سیریز اکتوبر میں ہوگی جب وہ پاکستان میں انگلینڈ کے ساتھ تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے گی۔ مرکزی کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی ریٹینرشپ حاصل کرنے والے کھلاڑی |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||