BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 April, 2004, 13:22 GMT 18:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یوسف یوحنا کی درخواست مسترد
یوسف یوحنا
کھلاڑیوں کو پیسے کمانے کے لئے زیادہ کرکٹ کھیلنا پڑتی ہے
پاکستان کے کرکٹ کنٹرول بورڈ نے کہا ہے کہ وہ انڈیا کے خلاف حالیہ سیریز میں 11.5 ملین پاؤنڈ کمانے کے باوجود سینٹرل کنٹریکٹ سسٹم کو لاگو کرنا برداشت نہیں کر سکتا۔

پاکستان ٹیم کے نائب کپتان یوسف یوحنا نے سینٹرل کنٹریکٹ کی درخواست کی تھی تاکہ سٹار بیٹسمینوں پر کھیل کا دباؤ کم کیا جا سکے۔

لیکن پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو رمیز راجہ نہ کہا کہ اس کا مطلب یہ ہو گا کہ بورڈ کو ہر کھلاڑی کو ہر سال 177,000 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے جو کہ بورڈ برداشت نہیں کر سکتا۔

’ہم اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ یہ برداشت کر سکیں۔‘

پاکستان راولپنڈی میں ہونے والا پانچواں ٹیسٹ عبدالرزاق، معین خان، عمر گل، اور شبیر احمد کے بغیر کھیل رہا ہے۔ یہ سب کھلاڑی کسی نہ کسی حوالے سے ان فِٹ ہیں۔

یوسف یوحنا نے کہا کہ ’ہم فِٹنس کے مسائل سے اس لئے دو چار ہیں کہ ہم بہت زیادہ کرکٹ کھیلتے ہیں‘۔

’آف سیزن میں بھی جب کھلاڑیوں کو آرام کرنا چاہیئے وہ دوسرے ممالک میں کھیل رہے ہوتے ہیں تاکہ کچھ پیسے کما سکیں۔‘

انڈیا کی سیریز کے بعد شبیر احمد، شعیب ملک اور دانش کنیریہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے چلے جائیں گے۔

انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے سینٹرل کنٹریکٹ سسٹم کا نظام لاگو کیا ہوا ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ’ہمیں یہ پیسہ فرسٹ کلاس اور جونیئر کرکٹ کے نظام، اکیڈمی پروگراموں اور دیگر ترقی کے منصوبوں کو بہتر بنانے میں صرف کرنا ہے‘۔

انڈیا سیریز سے پی سی بی کے مالی اثاثے تقریباً دوگنا ہو گئے ہیں۔

یہ اس کے لئے ایک بروقت اقتصادی خوشخبری بھی ہے کیونکہ کراچی میں 2002 میں بم دھماکے کے بعد جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑا اور آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچز کسی اور ملک میں کھیلے گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو مالی خسارہ ہوا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد