بھارتی کرکٹروں کے لیے نئے معاہدے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت کھلاڑیوں کو پانچ ملین روپے (59000£) کی سالانہ تنخواہ دی جائےگی۔ چار سال کی بات چیت کے بعد بورڈ اور کھلاڑی اس نتیجے پر پہنچے ہیں۔ اس کنٹریکٹ کے تحت تنخواہ کے لیے کھلاڑیوں کو تین درجوں میں تقسیم کیا جائےگا۔ پہلے یا 'A' درجے کے کھلاڑیوں کو 59000£، دوسرے یا 'B' درجے کے کھلاڑیوں کو 41500£ اور تیسرے یا 'C' درجے کے کھلاڑیوں کو 23500£ کی سالانہ تنخواہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو ہر میچ کے لیے فیس الگ سے دی جائےگی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جگموہن ڈالمیا نے بتایا کہ اس کنٹریکٹ پر یا تو منگل کو کھلاڑیوں کے دستخط کر لیے جائیں گے یا پھر بھارتی ٹیم کے آئی سی سی چیمپین ٹرافی سے لوٹنے کے بعد۔ ڈالمیا نے اے ایف پی کو بتایا کہ اگر کھلاڑیوں نے دو دن پہلے اپنی رضامندی کا اظہار کر لیا ہوتا تو اب تک کنٹریکٹ پر دستخط ہو گئے ہوتے۔ اس کنٹریکٹ تک پہنچنے میں اتنا وقت اس لیے لگا کیونکہ کچھ نوجوان کھلاڑی کھلاڑیوں کو درجوں میں تقسیم کیے جانے کے منصوبے سے خوش نہیں تھے۔ مختلف درجوں کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ڈالمیا، سیکرٹری ایس کے نائر، سلیکشن کمیٹی کے صدر سید کرمانی اور کوچ جان رائٹ کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||