BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 October, 2005, 15:01 GMT 20:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کنیریا: جادو جگانے کیلیےتیار

دانش کنیریا
وہ شین وارن کی طرح نصف ہزار سے زائد وکٹیں حاصل کرنا چاہتے ہیں
لیگ اسپن بولنگ ایک آرٹ ہے۔ کسی بولر کی گگلی، فلیپر اور لیگ اسپن پر بیٹسمین کی بے بسی کا نظارہ اتنا ہی خوبصورت ہوتا ہے جیسا کسی تیز بولر کی طوفانی بولنگ پر بیٹسمین کے بچنے کا۔

پاکستانی کرکٹ کی خوش قسمتی رہی ہے کہ اسے ہر دور میں ایسے فنکار میسر آتے رہے ہیں جنہیں اپنی انگلیوں پر کمال مہارت حاصل ہو۔

مشتاق محمد، انتخاب عالم، عبدالقادر اور مشتاق احمد پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں میں فضل محمود عمران خان وسیم اکرم اور وقار یونس سے کسی طور پیچھے نہیں ہیں۔ ان لیگ اسپنرز کی شاندار روایات کو اب نوجوان دانش کنیریا آگے بڑھا رہے ہیں۔

پانچ سال قبل جب انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ناصر حسین کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا تھا تو دانش کنیریا 19 سالہ نوجوان کی حیثیت سے بین الاقوامی کرکٹ سے آشنا ہوئے تھے ان کے پاس تجربہ نہیں لیکن حوصلہ تھا۔

فیصل آباد اور کراچی کے ٹیسٹ میچوں میں صرف چار وکٹیں ان کے ہاتھ آسکی تھیں جو کسی بھی لحاظ سے متاثر کن کارکردگی نہیں کہی جاسکتی لیکن ماہرین کو ان میں آنے والے دنوں کا عمدہ لیگ اسپنر نظر آگیا تھا۔

دانش کی صلاحیتیں
 عصر حاضر کی لیگ اسپن بولنگ کا تذکرہ اس پاکستانی نوجوان کے بغیر یقینا ادھورا ہے جس کے کریڈٹ پر28 ٹیسٹ میچوں میں 132 وکٹیں ہیں جو اس کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

اتوار کو جب انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم مائیکل وان کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر آنے والی ہے دانش کنیریا ایک تجربہ کار لیگ اسپنر کے روپ میں انگریز بیٹسمینوں کو اپنی انگلیوں پر نچانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

دانش کنیریا کا موازنہ عالمی شہرت کے حامل شین وارن سے نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی وہ کامیابی کی وہ منازل طے کرچکے ہیں جو انیل کمبلے نے طے کی ہیں لیکن عصر حاضر کی لیگ اسپن بولنگ کا تذکرہ اس پاکستانی نوجوان کے بغیر یقینا ادھورا ہے جس کے کریڈٹ پر28 ٹیسٹ میچوں میں 132 وکٹیں ہیں جو اس کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ان میں14 ٹیسٹ وہ ہیں جو پاکستان نے جیتے ہیں۔

دانش کنیریا کی ابتدائی کامیابیاں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف رہیں جو کمزور ٹیمیں قرار دیتے ہوئے زیادہ اہمیت کی حامل نہیں گردانی گئیں لیکن جب انہوں نے بڑی ٹیموں کے بڑے بیٹسمینوں کے دفاع میں شگاف ڈالتے ہوئے کامیابیاں سمیٹیں تو تجزیہ نگاروں کو اپنی رائے تبدیل کرنی پڑی۔

دانش کنیریا کی46 کے عوض5 وکٹوں کی متاثر کن کارکردگی نے فیصل آباد میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

دانش
 انہوں نے بڑی ٹیموں کے بڑے بیٹسمینوں کے دفاع میں شگاف ڈالتے ہوئے کامیابیاں سمیٹیں تو تجزیہ نگاروں کو اپنی رائے تبدیل کرنی پڑی۔

مراتھن بولنگ کے بعد118 رنز دے کر7 وکٹوں کی شاندار کارکردگی نے کراچی میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کو سیریز برابر کرنے کا موقع فراہم کیا۔

آسٹریلیا بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی آخری تین بڑی سیریز میں دانش کنیریا طویل تھکادینے والی بولنگ کے بعد8 ٹیسٹ میچوں میں45 وکٹییں سمیٹنے میں کامیاب ہوئے جس میں بنگلور اور کنگسٹن ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت کی راہ پر گامزن کرنے والی کارکردگی بھی شامل ہے۔

دانش کنیریا کے بھی کچھ سپنے ہیں جنہیں وہ حقیقت کا روپ دینے میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شین وارن کی طرح نصف ہزار سے زائد وکٹیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

وہ چاہتے ہیں کہ اپنی محنت سے اس مقام کو حاصل کرلیں کہ جب وہ بولنگ کے لئے آئیں تو بیٹسمین پر پہلے سے ان کا سحر قائم ہو جیسا کہ شین وارن کا اثر حریف بیٹسمینوں پر کھیلنے سے پہلے ہی ہوتا ہے۔

دانش کنیریا انگلینڈ کے خلاف سیریز میں فتح گر بولر کا کردار ادا کرنے کے لئے بے چین ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ سچن ٹنڈولکر۔ راہول ڈراوڈ اور برائن لارا جیسے اسپن بولنگ کو کھیلنے میں مہارت رکھنے والے بیٹسمینوں کے خلاف بولنگ کرنے سے ان میں بے پناہ اعتماد آیا ہے اور وہ انگلش چیلنج کے لیے تیار ہیں۔

دانش کنیریا کہتے ہیں کہ انگلش سیزن میں ایسیکس کی نمائندگی سے بھی انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ رونی ایرانی اور گراہم گوچ نے انہیں بتایا ہے کہ انگلش بیٹسمینوں کی کمزوری سے کس طرح فائدہ اٹھانا ہے اور وہ ان کی ہدایات پر ضرور عمل کریں گے۔

دانش کنیریا اسے اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں کہ انگلش سیزن میں انگلینڈ ٹیم کا کوئی بھی بیٹسمین ان کے سامنے نہیں آیا اور اب وہ براہ راست ٹیسٹ سیریز میں زیادہ اعتماد کے ساتھ ان کے سامنے آئیں گے لیکن انہیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ انگلینڈ کے بیٹسمین اسپن بولنگ کی مشین پر پریکٹس کررہے ہیں۔

کنیریا یہ ماننے کے لیے تیار نہیں کہ انگلینڈ کے بیٹسمین چونکہ شین وارن کو کھیل کر پاکستان آئیں گے لہذا ان کے خلاف انہیں زیادہ مشکل نہیں ہوگی۔

وہ کہتے ہیں کہ شین وارن سائیڈ آرم بولر ہے جبکہ وہ راؤنڈ آرم ہیں دونوں کی بولنگ کی اسپیڈ میں بھی فرق ہے۔

دانش
دانش کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بولنگ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں تیار ہیں

کسی خاص بیٹسمین کو اپنے ہدف پر رکھنے کے بار ے میں کنیریا کا کہنا ہے کہ ہر بیٹسمین کو وہ آؤٹ کرنے کی کوشش کرینگے لوگ فلنٹوف کی باتیں کررہے ہیں لیکن ان کے خیال میں پیٹرسن زیادہ خطرناک ہے۔

دانش کنیریا پاکستانی ٹیم میں مشتاق احمد کی ممکنہ واپسی سے قطعا خوفزدہ نہیں ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بولنگ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جہاں
تک مشتاق احمد کا تعلق ہے وہ تجربہ کار بولر ہیں جن سے وہ سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد