رمیز راجہ مستعفی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو رمیز راجہ نے کرکٹ کمنٹری کی مصروفیات کی بنا پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ رمیز راجہ ان دنوں سری لنکا میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان سیریز کی کمنٹری میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اپنے فیصلے سے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو آگاہ کردیا ہے۔ رمیز راجہ کے استعفے سے کرکٹ بورڈ سے ان کی طویل وابستگی ختم ہوگئی ہے جس کا آغاز مجیب الرحمن کے دور میں ہوا تھا۔ اس دوران وہ ایڈوائزری کونسل کے رکن سلیکٹر اور پھر چیف ایگزیکٹیو کے عہدے پر فائز رہے۔ رمیز راجہ کو حالیہ دنوں میں بیک وقت چیف ایگزیکٹیو اور کمنٹری کے سبب تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور اس کی بازگشت سینٹ کے ایوان میں بھی سنی گئی۔ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اب کرکٹ بورڈ میں کل وقتی چیف ایگزیکٹیو مقرر کیا جائے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||