BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شبیر: 10 میچوں میں پچاس وکٹیں

 شبیراحمد
شبیر نےسب سے کم ٹیسٹ میچوں میں 50 وکٹیں مکمل کرنے کا پاکستانی ریکارڈ بھی برابر کردیا
فاسٹ بولر شبیراحمد اپنے کیرئیر میں اتارچڑھاؤ کے باوجود عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

مشکوک بولنگ ایکشن سے کلیئر ہونے کے بعد انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ان کی شمولیت کسی امتحان سے کم نہ تھی جس میں وہ چار وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کے ذریعے نہ صرف پور ے اترے بلکہ انہوں نے سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں 50 وکٹیں مکمل کرنے کا پاکستانی ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

شبیراحمد کا یہ 10واں ٹیسٹ ہے۔ اس سے قبل وقار یونس نے 10 ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کی تھی۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں 50 وکٹیں مکمل کرنے والے بولر آُسٹریلیا کے چارلی ٹرنر ہیں جنہوں نے1886ء سے 1888ء کے درمیان صرف 6 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے بولر انگلینڈ کے جارج لوہمین ہیں جنہوں نے صرف 16 ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی تھی۔

وقاریونس پاکستان کی طرف سے سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے بولر ہیں وہ بیسویں ٹیسٹ میں 100ویں وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

شبیراحمد نے دوسال قبل بنگلہ دیش کےخلاف کراچی میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا اورحنان سرکار کو آؤٹ کرکے پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد