شاہد آفریدی ٹیم میں واپس آگئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی قومی سلیکشن کمیٹی نے انگلنیڈ کے خلاف باقی تین ایک روزہ میچوں میں شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ شاہد آفریدی پر فیصل آباد ٹیسٹ کے دوران وکٹ کو نقصان پہچانے کی پاداش میں ایک ٹیسٹ اور دو ایک روزہ میچوں میں کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ شاہد آفریدی پاکستان ٹیم کی طرف سے ایک روزہ میچوں میں اوپنگ کرتے رہے ہیں۔ ان پر پابندی لگ جانے کے بعد ان کی جگہ کامران اکمل کو اوپننگ پوزیشن پر کھلایا گیا اور دوسرے ایک روزہ میچ میں انہوں نے شاندار سنچری بنائی۔ میچ کے بعد پریس کانفرس کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ انہیں جس پوزیش پر بھی کھلایا گیا وہ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فیصل آباد ٹیسٹ کے دوسرے دن پچ کو نقصان پہنچانے کے جرم میں ایک ٹیسٹ میچ اور دو ون ڈے میچ کھیلنے پر پابندی عائد کی ہے۔ | اسی بارے میں پچ خراب کرنے کی سزا21 November, 2005 | کھیل شاہد آفریدی کی شاندار واپسی20 November, 2005 | کھیل فیصل آباد: میچ کے دوران زوردار دھماکہ21 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||