پچ خراب کرنے کی سزا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جارحانہ بیٹنگ کرنے والے پاکستان کے بیٹسمین شاہد آفریدی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک ٹیسٹ میچ اور دو ون ڈے میچ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ آئی سی سی کے میچ ریفری روشن ماہنامہ نے پیر کے دن دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد شاہد آفریدی کو طلب کیا اور سماعت کے بعد آفریدی پر الزام ثابت ہوا اور انہیں سزا سنائی گئی۔ شاہد آفریدی پر الزام تھا کہ انہوں نے فیصل آباد میچ کے دوسرے دن اس وقت پچ کو اپنے بوٹوں سے خراب کیا جب دھماکے کے بعد کھیل رکا ہوا تھا۔ میچ کے بعد انگلینڈ ٹیم کے نائب کپتان نے بھی پریس کانفرنس مین کہا کہ دھماکے کے بعد جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو پچ پر نشان پڑے ہوئے تھے اور وہ اکھڑی ہوئی تھی۔ شاہد آفریدی پرعائد یہ الزام ریفری کے سامنے دونوں فیلڈ ایمپائرز سائمن ٹافل، ڈیرل ہئر، ٹی وی ایمپائر ندیم غوری اور چوتھے ایمپائر افتخار ملک نے پیش کیا اور سماعت کے دوران ویڈیو فلم کو شواہد کے طور پر استعمال کیا گیا۔ شاہد آفریدی جب پچ خراب کر رہے تھے متعدد ٹی وی کیمروں نے ان کی ویڈیو بنائی۔ آفریدی کو آ ئی سی سی کے رول سی ون کے مطابق لیول تین کا قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ اس لیول کے قصور وار کو دو سے چار ٹیسٹ میچوں یا چار سے آٹھ ون ڈے میچ کھیلنے کی پابندی عائد کی جاتی ہے۔ شاہد آفریدی پر ایک ٹیسٹ میچ اور دو ون ڈے میچوں کی پابندی عائد کر کےقانونی سزا کے برابر کر دیا گیا۔ اپنا فیصلہ دینے کے بعد ریفری روشن ماہنامہ نے کہا کہ اس پابندی سے تمام کھلاڑیوں کو پیغام ملے گاکہ اس طرح کے رویے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ آئی سی سی کی پریس ریلیز کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنے رویے پر معذرت کی اور کہاکہ وہ اپنے اس عمل سے بہت شرمندہ ہیں۔شاہد آفریدی کے مطابق ان جیسے سئنیر کھلاڑی کولوگوں کے لیے رول ماڈل چاھیےاور پاکستان میں اور پاکستان سے باہر کرکٹ کے شائیقین کے اچھی مثال قائم کرنی چاھیے۔ انہوں نے اپنے آج کے عمل سے کرکٹ شائقین کو مایوس کیا ہے۔ شاہد آفریدی کو اپنی سزا کے خلاف اپیل کا حق ہے۔یہ اپیل وہ چوبیس گھنٹے کے اندر اندر آئی سی سی کے قانونی مشیر کو تحریری طور پر دینی ہو گی۔ آج ہی ایک الگ سماعت میں پاکستان کے فاسٹ بالر شعیب اختر کوان کی میچ فیس میں سے بیس فیصد کی کٹوتی کی سزا بھی سنائی گئی۔ شعیب اختر پر الزام تھا کہ انہوں نے آئی سی سی کی لوگو لگانے کی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔ | اسی بارے میں شاہد آفریدی ، تماشائیوں کا فیورٹ10 November, 2005 | کھیل شاہد آفریدی کی شاندار واپسی20 November, 2005 | کھیل سلمان بٹ سےسیکھیں19 November, 2005 | کھیل خطرناک ون ڈے بیٹسمین16 June, 2005 | کھیل آفریدی دھواں دار بیٹنگ کے بعد آؤٹ29 May, 2005 | کھیل آفریدی، شائقین کے دل کی دھڑکن15 April, 2005 | کھیل پاکستان کی تیز ترین نصف سنچری27 March, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||