پاکستان کی تیز ترین نصف سنچری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شاہد آفریدی بنگلور ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ٹیسٹ کرکٹ کی دوسری تیز ترین اور پاکستان کی طرف سے تیز ترین نصف سنچری بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ شاہد آفریدی نے انیل کمبلے کی گیند پر چھکا لگا کر نصف سنچری مکمل کی جو 26گیندوں پر مکمل ہوئی۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے جیک کیلس کا ہے جنہوں نے24گیندوں پر زمبابوے کے خلاف05-2004 میں کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بنایا تھا۔ انگلینڈ کے ایان بوتھم نے بھی شاہد آفریدی کی طرح 26گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی ہے انہوں نے یہ اننگز82-1981 میں بھارت کے خلاف دہلی ٹیسٹ میں کھیلی تھی۔ شاہد آفریدی سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ یوسف یوحنا کا تھا جنہوں نے03-2002 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 27گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔ شاہدآفریدی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تیز ترین سنچری اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ1997 میں سری لنکا کے خلاف نیروبی میں صرف 37گیندوں میں انجام دیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||