بنگلور: انڈیا 379 پر چھ آؤٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلور میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انڈیا نے چھ وکٹ کےنقصان پر 379 رنز بنائے ہیں۔ وریندر سہواگ شاندار ڈبل سنچری بنانے کے بعد 201 کے سکور پر دانش کنیریا نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ اس کے فوراً بعد گنگولی بھی کنیریا کا شکار بنے۔ 374 کے سکور پر چھٹا وکٹ گرا جب سمیع کی گیند پر کارتھک آؤٹ ہوئے۔ اس وقت لکشمن کھیل رہے ہیں جنہوں نے 51 رنز بنائے ہیں۔ ان کے ہمراہ وکٹ پر عرفان پٹھان ہیں۔ سچن تندولکر 41 رنز بنانے کے بعد شاہد آفریدی کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس سے قبل راہول ڈراوڈ 22 رنز پر دانش کنیریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو اور گوتم گھمبیر 24 کے سکور پر محمد سمیع کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوگئے تھے۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر بھارت نے پاکستان کے 570 رنز کے جواب میں 55 رنز بنائے تھے۔ وریندر سہواگ اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے39 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ گوتم گمبھیر13 رنز پر ان کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ نے بھارت کی اننگز کا آغاز کیا تو سہواگ کا بلا تیزی سے رنز اگلنے لگا جبکہ گمبھیر نے خود کو دفاعی خول میں قید کر لیا۔ اس سے پہلے پاکستانی بیٹسمین یونس خان نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 267 رنز بنائے جو کسی بھی پاکستانی کا انڈیا میں سب سے زیادہ سکور ہے۔ بنگلور ٹیسٹ کے لیے دونوں ٹیمیں یہ ہیں: پاکستان: انضمام الحق ( کپتان ) یاسرحمید شاہد آفریدی یونس خان یوسف یوحنا عاصم کمال عبدالرزاق کامران اکمل محمد سمیع ارشد خان اور دانش کنیریا بھارت: سوروگنگولی( کپتان) گوتم گمبھیر وریندرسہواگ راہول ڈراوڈ سچن ٹنڈولکر وی وی ایس لکشمن دنیش کارتھک عرفان پٹھان بالاجی انیل کمبلے اور ہربھجن سنگھ امپائرز: آسٹریلیا کے سائمن ٹافل اور نیوزی لینڈ کے بلی باؤڈن ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||