BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 November, 2005, 15:35 GMT 20:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شاہد آفریدی ، تماشائیوں کا فیورٹ

شاہد آفریدی
شاہد آفریدی کو سب سے تیز رفتار ون ڈے سنچری اور سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
شاہد آفریدی ایک ایسے ہرفن مولا کرکٹر ہیں جو اپنی آتش فشاں بیٹنگ، حیران کن بولنگ اور چاق و چوبند فیلڈنگ کے ذریعے میچ کو حریف ٹیم سے چھین لینے کا ہنر اچھی طرح جانتے ہیں۔

عصر حاضر کے وہ کرکٹرز جو تماشائیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں شاہد آفریدی ان میں قابل ذکر ہیں۔

شاہد آفریدی کی بین الاقوامی کرکٹ میں آمد دھماکہ خیز رہی اپنے دوسرے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انہوں نے تیز ترین سنچری بناکر شہ سرخیوں میں جگہ بنالی اور اس کے بعد سے وہ پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ کا لازمی حصہ ہیں اور کئی شاندار اننگز سے وہ تماشائیوں کے دل اور میچز جیت چکے ہیں۔

شاہد آفریدی کو ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

بھارت کے دورے میں ٹیسٹ میچز میں دو نصف سنچریاں بنانے کے بعد ون ڈے سیریز میں وہ بھارتی بولنگ پر بجلی بن کر گرے ۔ کانپبور میں ان کی برق رفتار سنچری مدتوں یاد رہے گی۔

شاہد آفریدی کو ٹیسٹ میں کھیلنے کے مواقع کم ہی ملے ہیں لیکن پانچ روزہ کرکٹ میں بھی وہ اپنی موجودگی کا احساس دلانے میں کامیاب رہے ہیں۔ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے تین سنچریاں اسکور کی ہیں جن میں بھارت کے حلاف چنئی ٹیسٹ میں141 رنز کی اننگز ان کے مزاج کے بالکل برخلاف وکٹ پر طویل قیام کے لحاظ سے اہم اننگز تھی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاؤن ٹیسٹ میں سنچری نے شاہد آفریدی کے اعتماد کو بڑھا دیا ہے اور وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے سلیکشن کے موقع پر آسانی سے نظرانداز نہیں کئے جاسکتے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد