خطرناک ون ڈے بیٹسمین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایڈم گلکرسٹ کومحدود اوورز میں دنیا کا سب سے زیادہ تباہ کن اور خوفناک بیٹسمین منتخب کیاگیا ہے۔ 20 سے زائد ممتاز بین الاقوامی بالرز کی ووٹنگ میں گلکرسٹ اول آئے ہیں۔ کرکٹ میگزین وزڈن کے جولائی کے ایشو میں شائع ہونے والی اس ووٹنگ میں وہ برائن لارا، شاہد آفریدی اور ویریندر سہواگ سے آگے رہے۔
نیٹ ویٹ سیریز کے موقع پر گلکرسٹ نے کہا ’یہ ایک عجیب طرح سے ملنے والا اعزاز ہے لیکن یہ کوئی ایسی چیز نہیں جس پر میں زیادہ زور دیتا ہوں میں جب بیٹنگ کرتا ہوں تو اپنی ٹیم کے لیے بہترین پرفارمنس دینا چاہتا ہوں یہ بالروں کے ساتھ کوئی ذاتی جنگ نہیں ہوتی‘۔ 209 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں گلکرسٹ نے6969 رن اسکور کئے جن میں 840 باؤنڈریز ہیں۔ جنوبی افریقہ کے نتنی نے گلکرسٹ کو اپنا سب سے زیادہ خطرناک مخالف نامزد کیا ہے جبکہ ڈیرن گاف نے ان کے تیئں خوف کے بجائے احترام ظاہر کیا ہے۔ اسی طرح نیوزی لینڈ کے اسپنرڈینیل ویٹوری کا کہنا ہے ’میں یہ نہیں کہوں گا کہ کوئی بھی بلے باز خطرناک ہے لیکن ایسے کچھ بلے باز ہوتے ہیں جن کو بال کرنے میں آپ کی ذیادہ دلچسپی نہیں ہوتی اور گلکرسٹ ان میں سے ایک ہیں‘۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||