پاکستان اور آسٹریلیا پہلا فائنل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وی بی سیریز، پہلا فائنل، آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں ہونے والی اس کرکٹ مقابلے کے تین فائنل ہوں گے اور فیصلہ تینوں میں بہرت کارکردگی پر ہوگا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ملبورن کے نم موسم نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے پہلے فائینل کی تیاریوں کو متاثر کیا ہے۔ بدھ کی رات کو ایک سو بیس ملی میٹر بارش ہوئی ہے اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اس صورت میں کسی بھی ٹیم کے لیے میچ پر قابو پانا آسان نہیں ہو گا۔ تاہم گراؤنڈ میں بنائے جانے والے نئے ڈرینج سسٹم کی وجہ سے وکٹ اور آؤٹ فیلڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک ایسی ٹیم ہے جو فارم ہے اور جب یہ ٹیم فارم میں ہو تو اس کے لیے ویسٹ انڈیز جیسی ٹیم کے خلاف آٹھ وکٹوں پر تین سو آٹھ رنز کا اسکور بنانا بھی دشوار نہیں ہوتا۔ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ ’اگر میچ پر بارش کا اثر ہوا تو کسی بھی طرح کے سپنر کے لیے بال پر قابو پانا مشکل ہو گا‘۔ ممتاز بالر گلین میکگراتھ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ہی وقت پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے مناسب نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب انضمام الق اور یوسف یوحنا فارم میں ہوں تو پاکستان کو ہرانا آسان کام نہیں ہے۔ پاکستان کی ٹیم: آسٹریلیا کی ٹیم: |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||