پیٹرسن زخمی ہو کر وطن واپس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلش ٹیم کے بلے باز کیون پیٹرسن پسلی میں چوٹ لگ جانے کے سبب دورۂ پاکستان جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ پچیس سالہ پیٹرسن کی پسلی میں ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل تربیتی سیشن کے دوران ہی تکلیف شروع ہوگئی تھی اور انہیں دوسرے ون ڈے میچ کے دوران بھی میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔ کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ ’ اس وقت انگلینڈ کی ٹیم کو چھوڑ کر جانا بہت مایوس کن ہے۔ مجھے میچ نہ کھیلنا پسند نہیں۔ میں نے پہلے دو میچ کھیلنے کی کوشش بھی کی مگر اب تکلیف ناقابلِ برداشت ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نہیں چاہتا کہ چوٹ کی وجہ سے میری کارکردگی متاثر ہو اور اس سے میری ٹیم کے کھلاڑیوں کو شرمندگی ہو سو میرے لیے واحد حل آرام تھا تاکہ میں بھارت کی سیریز کے لیے فٹ ہو سکوں‘۔ انگلش ٹیم کے ڈاکٹر پیٹرگریگری کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ کیون پیٹرسن تیرہ فروری سے شروع ہونے والے دورۂ بھارت سے قبل صحت یاب ہو جائیں گے۔ پیٹرسن کی حالت کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ’پہلے ون ڈے میچ کے بعد پیٹرسن کے ایکسرے کیے گئے جس میں کسی فریکچر کا نشان نہیں بلکہ پسلی پر دباؤ کے آثار تھے۔ تاہم دوسرے میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود میچ کے دوران پیٹرسن کو ناقابلِ برداشت درد کا سامنا رہا‘۔ کیون پیٹرسن کا زخمی ہونا اس انگلش ٹیم کے لیے ایک اور دھچکا ہے جسے پہلے ہی مائیکل وان اور ایشلے جائلز کے زخمی ہو کر وطن واپس جانے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم انگلش ٹیم مینجمنٹ نے کیون پیٹرسن کی جگہ کسی کھلاڑی کو انگلینڈ سے نہ بلانے کا اعلان کیا ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان دوسرا ون ڈے میچ جیت گیا11 December, 2005 | کھیل انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا10 December, 2005 | کھیل مائیکل وان کی وطن واپسی04 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||