BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انضمام زبردست کپتان ہیں: شعیب

شعیب اختر
شعیب اختر کی آہستہ گیند مدِمقابل کے لیے ان کی تیز گیند جتنی خطرناک ثابت ہو رہی ہے
دوسرے ایک روزہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان ٹیم کے تیز رفتار بالر شعیب اختر نے کپتان انضمام الحق کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیم کو جوڑ کر رکھا ہوا ہے اور وہ زبردست کپتانی کررہے ہیں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انضمام، عمران اور وسیم کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کامیاب کپتان کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔

انگلیڈ کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی جس کی بنا پر انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل ہوا شعیب اختر نے کہا کہ یہ اللہ کا کرم ہے۔ پہلے ایک روزہ میچ میں شعیب کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔ دونوں میچوں میں اپنی کارکردگی کا موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہر میچ میں ہی پوری محنت سے بالنگ کرتے ہیں۔

شعیب اختر نے پیر کے میچ میں اپنے دوسرے سپیل میں جب دو وکٹیں حاصل کی تھیں اور انگلش بلے بازوں کو انہیں کھیلنے میں سخت دشواری پیش آ رہی تھی اسوقت انضمام نے ان کو تبدیل کر دیا۔ اسی بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہویے انہوں نے کہا کہ کپتان کا فیصلہ درست تھا۔

انہوں نے کہاکہ دراصل انہوں نے ہی کپتان سے کہا تھا کہ انہیں ریسٹ دے کر باقی ماندہ تین اوور کرائے جائیں۔

بالنگ کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک اوور میں کم از کم دو باونسر کرانےکی اجازت ہونی چاہیے۔

شعیب اختر نے اپنی سلو یا کم رفتار والی گیند پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھ چکے ہیں ان کو معلوم ہے کہ وہ سلو بال اکثر کراتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں آنے کے بعد انہوں نے سلو بال کرانا بند کر دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس بنا پر سلو بال کرانے کی پریکٹس نہیں رہی تھی لیکن اب انہوں نے دوبارہ اس کی پریکٹس شروع کر دی ہے اور یہ کافی با اثر ثابت ہورہی ہے۔

برطانوی ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر میچ میں ہر ٹیم اچھا نہیں کھیل سکتی۔ انہوں نے کہا سب کھلاڑی ہی محنت اور جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ٹاس کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹاس اہم ہوتا ہے لیکن ٹاس پر ہی سب کچھ منحصر نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا پاکستانی ٹیم مختلف پلان بناتی ہے اور صرف ٹاس پر ہی انحصار نہیں کرتی۔

اسی پریس کانفرنس میں کامران اکمل نے کہا کہ وہ ایک روزہ میچوں میں اپنی دوسری سنچری بنانے پر بہت مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلے نمبر پر کھیلتے رہے ہیں اور اس پوزیشن پر کھیلتے ہوئے انہوں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس پوزیش پر قائم رکھنے کا فیصلہ کپتان اور کوچ کا ہوگا اور وہ ہر پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

کامران نے کہا کہ پچاس اوور کیپنگ کرنے کے بعد انہیں اوپن کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو سخت محنت کرائی گئی ہے اور وہ بالکل فٹ ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد