سکیورٹی ایک خاتون ہار گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قذافی سٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں کڑی سکیورٹی انتظامات کو ایک خاتون نے ناکام بنا دیا۔ یہ خاتون شائق ایک مرد کا کارڈ گلے میں لٹکائے میچ سے لطف اندوز ہوتی رہیں اور سکیورٹی و انتظامیہ کے کسی اہلکار نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔ ان خاتون نے دو ہزار روپے مالیت کی ٹکٹ والے عمران خان انکلوثر میں بیٹھ کر میچ دیکھا اور میچ کے دوران کئی بار قذافی سٹیڈیم کے مین گیٹ سے آتی جاتی بھی رہیں۔ مین گیٹ سے اندر آنے کے بعد کوئی بھی شخص کھلاڑیوں اور پی سی بی آفیشلز اور غیر ملکی مہمانوں کو قریب سے دیکھ سکتا ہے۔ اس نا معلوم خاتون نے واپڈا کے کےایک سب سٹیشن اٹینڈنٹ جہانگیر اکبر کا کارڈ پہن رکھا تھا۔ کارڈ پر تصویر اور تصویر والے کا نام کافی واضح ہوتا ہے۔ سیریز سے پہلے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے کے اعلانات کیے گئے تھے۔ وہ پولیس والوں کی نظروں سے تو بچی رہیں لیکن ایک فوٹوگرافر کے کیمرے نے ان کے تصویر محفوظ کر لی | اسی بارے میں ’کرکٹ میچ اب فکس نہیں ہوتے‘12 December, 2005 | کھیل ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی30 November, 2005 | کھیل خواتین کرکٹرز جگہ بنا پائیں گی؟ 26 November, 2005 | کھیل کرکٹ چھوڑنے لگا تھا: انضمام25 November, 2005 | کھیل ٹریسکوتھک ٹیم کے ساتھ رہیں گے18 November, 2005 | کھیل کرکٹ بھی شرما گئی18 November, 2005 | کھیل پاکستان کا کرکٹ کے ساتھ لگاؤ15 November, 2005 | کھیل کرکٹ: کون کون پاکستان آرہا ہے؟08 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||