کراچی میچ کے لیے سخت سکیورٹی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے موقع پر نیشل سٹیڈیم کےگردونواح میں سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔ نیشل سٹیڈیم کراچی کو جانے والے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ سوک سینٹر سے نیشنل سٹیڈیم کو جانے والی شاہراہ کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ سوک سینٹر سے کرکٹ کے شائقین کو سٹیڈیم تک لانے کے لیے خصوصی بسوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ سکیورٹی کے لیے کئی حصار بنائے گئے تھے اور سٹیڈیم کی سکیورٹی رینجرز کے مکمل کنٹرول میں تھی۔ انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز کے کل تین ہزار کے قریب اہلکار سٹیڈیم تعینات کیے گئے تھے۔ لاہور میں پہلے اور دوسرے ایک روزہ میچوں کے مقابلے میں کراچی کے کرکٹ شائقین میں تیسرے ایک روزہ میچ کے موقع پر زبردست جوش و خروش تھا۔
کراچی میں شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد یہ میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آئی۔ کراچی میں کرکٹ شائقین کو کسی غیر ایشیائی ٹیم کا کھیل دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ سن دوہزار دو میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کراچی میں ٹیسٹ کھیلنے کے لیے آئی تھی لیکن وہ میچ کی صبح ہوٹل کے باہر بم دھماکے کے بعد میچ کھیلے بغیر دورہ منسوخ کرکے واپس چلی گئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیمیں کراچی میں میچ کھیل چکی ہیں۔
انگلیڈ کے خلاف میچ کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم کراچی شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور سٹیڈیم کے باہر بھی لوگوں ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ ان میں عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کے علاوہ نوجوان بھی بڑی کثیر تعداد میں تھے۔ میچ دیکھنے آنے والوں میں سے ایک ریحان انجم نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ کراچی میں شائقین اس لیے اتنی بڑی تعداد میں میچ دیکھنے کے لیے آئے ہیں کیونکہ اس شہر میں میچوں کا انعقاد کم کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کراچی کے نوجوانوں میں زیادہ مقبول ہے۔ | اسی بارے میں میچ کا پہلا دن بالروں کے نام06 November, 2005 | کھیل میچ کا توازن انگلینڈ کے حق میں01 November, 2005 | کھیل میچ دلچسپ مرحلے میں 23 November, 2005 | کھیل فیصل آباد: انگلینڈ نےمیچ بچا لیا24 November, 2005 | کھیل ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، عمران خان 07 December, 2005 | کھیل انگلینڈ پریکٹس میچ بھی ہار گیا07 December, 2005 | کھیل پاکستان دوسرا ون ڈے میچ جیت گیا11 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||