BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 December, 2005, 07:33 GMT 12:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گل بھارت کےخلاف اے ٹیم میں
عمرگل
عمر کمر کی تکلیف کی وجہ سے ایک سال سے کرکٹ سے باہر تھے
بھارت کے خلاف سات جنوری کو لاہور میں ہونے والے اوپننگ میچ میں پاکستان اے ٹیم میں عمرگل بھی شامل ہوں گے۔

اکیس سالہ عمر گل نے دوہزار چار میں بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ عمر کمر کی تکلیف کی وجہ سے ایک سال سے کرکٹ کےمیدان سے باہر تھے۔

حسن رضا پاکستان اے ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ ان کی قیادت میں نومبر میں پاکستان اے ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔ اٹھائیس سالہ اوپننگ بیٹسمین محمد وسیم بھی ٹیم اے میں شامل ہیں۔

بھارت کی ٹیم پانچ جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور شیڈول کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور کراچی میں تین ٹیسٹ جبکہ پشاور، کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں پانچ ون ڈے میچز کھیلے گی۔

بھارت کا ایک وفد جو سکیورٹی کے جائزے کے لیے ان دنوں پاکستان میں ہے اس کے دورہ پاکستان کے بعد ہی بھارتی ٹیم کے دورے کی حتمی تفصیلات اس ہفتے کے آخر تک جاری کی جائیں گی۔

پاکستان اے ٹیم:

حسن رضا (کپتان)، عمران فرحت، محمد وسیم، فیصل اقبال، عاصم کمال، بازید خان، ذوالقرنین حیدر، منصور امجد، محمد ارشد، عمر گل، راؤ افتخار انجم اور یاسر حمید۔

اسی بارے میں
انگلینڈ جیت گیا
11 September, 2004 | کھیل
پاکستان کی جیت
24 August, 2003 | کھیل
یاسر حمید کی سینچری
21 August, 2003 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد