بھارت نے انگلینڈ کو ہرا دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت نے انگلینڈ کے خلاف نیٹ ویسٹ چیلنج کا تیسرا ایک روزہ 23 رنز سے جیت لیا ہے ۔ انگلینڈ کو میچ جیتے کے لیے 205 رنز کی ضرورت تھی لیکن پوری ٹیم 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس میں کپتان مائیکل وان کے چوہتر رنز بھی شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیموں کی جانب سے سب سے زیادہ سکور کیا۔ بھارت کی جانب سے سپنر ہربھجن سنگھ نے دس اووروں میں اٹھائیس رن دے کے تین وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ عرفان پٹھان اور آشیش نہرا نے بھی اچھی باولنگ کی مظاہرہ کیا اور دونوں نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے پہلے بھارت کی پوری ٹیم انچاس اعشاریہ تین اوورز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ بھارت کی طرف سے کپتان گنگولی اور لکشمن نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف گزشتہ دو میچوں میں سہواگ کی غیر اطمینان بخش کارکردگی کے بعد لکشمن سے اننگز کا آغاز کرایا گیا ہے۔ لکشمن بھی بھارت کو ایک اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے اور صرف نو رن بنانے کے بعد ہارمیسن کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد محمد کیف کو ون ڈاؤن پوزیشن پر بھیجا گیا۔ انہوں نے کپتان گنگولی کے ساتھ مل کر اننگز مستحکم کرنا شروع کیا لیکن وہ بھی گنگولی کے ساتھ ایک غلط فہمی کی بنا پر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت بھارت کا مجموعی سکور اڑتالیس رن تھا۔ ان کی جگہ سہواگ کھیلنے آئے لیکن وہ اگلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈریوڈ کو بھیجا گیا ہے۔ گنگولی نوے اور یوراج سنگھ نو رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈریوڈ نے باون رن بنائے ہیں۔ آشیش نہرا اور انیل کمبلے کو بھی دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے دونوں میچ انگلینڈ نے جیت لیے تھے اور وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو مرتبہ یہ اعزاز کلین سویپ کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر کلین سویپ کے ارادے سے میدان میں اترا تھا لیکن اس مرتبہ ایسا نہ ہو سکا۔ انگلینڈ: مائیکل وان ، ٹریسکوتھک، وکرم سولنکی، سٹراس، فلنٹاف، کولنگ ووڈ، جانز، وارف، جائلز، ہارمیسن، اینڈرسن، گاف، میگارتھ، بٹی شامل ہیں۔ بھارت: گنگولی، سہواگ، لکشمن، ڈراوڈ، یوراج سنگھ، محمد کیف، روہون گواسکر، اجیت اگرکر، عرفان پٹھان ، انیل کمبلے، بالاجی، اشیش نہرا ، ہربجن سنگھ اور کارتک۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||