| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
یاسر حمید کی سینچری
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے پانچ وکٹ کے نقصان پر تین سو ایک رن بنائے۔
اس رپور ٹ کے شائع ہونے کے وقت مصباح الحق بارہ اور کپتان راشد لطیف ستائیس رن پر کھیل رہے تھے۔ یوسف یوحنا چھیالیس رن بنا کر راجن صالح کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین محمد حفیظ تھے جو مشرفی مرتضیٰ کی گیند پر صرف دو رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ تاہم اس کے بعد توفیق عمر اور یاسر حمید نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور ستانوے رن کی پارٹنرشپ کی۔ توفیق عمر نےمحمد رفیق کی ایک گیند پر باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش کی، وہ شاٹ پر قابو نہیں رکھ پائے اور پوائنٹ پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے اڑتیس رن بنائے۔ اس کے بعد سٹار بیٹسمین انضمام الحق کریز پر آئے تاہم وہ صرف پانچ گیندوں کا سامنا کرکے سکوائر لیگ پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے کوئی رن نہیں بنایا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم دو سو اٹھاسی رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ دوسرے روز کی صبح بنگلہ دیش نے نو وکٹ دو سو اٹھہتر رن پر دوبارہ کھیلنا شروع کیا لیکن آخری بیٹسمین سکور میں صرف دس رن کا اضافہ کر سکے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |