دورہ کا شیڈول طے کرنے میں مشکلات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عاشورۂ محرم کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارتی ٹیم کے دورۂ پاکستان کا شیڈول طے کرنے میں مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارتی ٹیم نے اپنے دورے کے دوران فروری کے مہینے میں پانچ ایک روزہ میچ کھیلے گی اور اس دوران ماہِ محرم کی وجہ سے میچوں کے دوران سکیورٹی کا مسئلہ درپیش ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ عاشورۂ محرم کی وجہ سے بھارتی ٹیم کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے اور اب سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ جو کہ چھ فروری کو پشاور میں ہونا تھا، راولپنڈی میں ہو گا اور راولپنڈی میں آٹھ فروری کو ہونے والا ایک روزہ میچ پشاور میں کھیلا جائے گا۔ تاہم جمعرات کو اس صورتحال میں ایک موڑ اس وقت آیا جب پشاور کی انتظامیہ نے بھی سکیورٹی کے مسئلے کی وجہ سے آٹھ فروری کو میچ کے انعقاد سے معذرت کر لی۔ راولپنڈی کی پولیس انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عاشورۂ محرم کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کے حساس نوعیت کے علاقوں کی حفاظت کے لیے کافی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے سٹیڈیم کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکار مہیا کرنا ممکن نہیں اور اب پشاور کی انتظامیہ نے بھی انہی وجوہات کی بنا پر میچ کے انعقاد سے انکار کیا ہے۔ اس صورتحال پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان کا کہنا تھا کہ ’اس مسئلے کا ایک حل تو یہ ہے کہ پہلے تینوں میچ لاہور میں کروا لیے جائیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی ٹیم کو ہر صورت انیس فروری کو اپنے وطن واپس جانا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس اور کوئی تاریخیں بھی نہیں ہیں‘۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ ’ نو اور دس محرم کو تو میچ نہیں کروائے جا سکتے اور ہمیں یہ بھی نہیں پتا کہ نو اور دس محرم فروری کی کن تاریخوں میں آئے گی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وزارتِ داخلہ، مقامی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کے علاوہ دیگر ایجنسیوں سے رابطے میں تو ہیں مگر اس دورے کا حتمی شیڈول کیا ہوگا اس کا فیصلہ بہت مشکل ہے۔ عاشورۂ محرم کے سبب راولپنڈی اور پشاور کی انتظامیہ نے تو معذرت کر لی ہے مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ لاہور میں بھی عاشورہ کے موقع پر پولیس کو ہائی الرٹ رہنا پڑتا ہے۔ | اسی بارے میں دورۂ بھارت کے شیڈول میں تبدیلی28 December, 2005 | کھیل بھارتی ٹیم مرحلہ وار پاکستان جائےگی28 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||