BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 December, 2005, 18:13 GMT 23:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دورۂ بھارت کے شیڈول میں تبدیلی

 کرکٹ
پاکستانی ٹیم سات ہفتوں پر مشتمل دورے پر اٹھائیس فروری کو بھارت پہنچے گی
عاشورہ محرم کے سبب جنوری اور فروری میں ہونے والی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے ایک روزہ میچز کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔

سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ جو کہ چھ فروری کو پشاور میں ہونا تھا اب راولپنڈی میں ہو گا اور راولپنڈی میں آٹھ فروری کو ہونے والا ایک روزہ میچ پشاور میں کھیلا جائے گا-

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن سلیم الطاف کا کہنا ہے کہ شیڈول میں یہ تبدیلی آٹھ فروری کو بھارتی ٹیم کی سکیورٹی کے لیے پولیس کی کم نفری کا ہونا تھا کیونکہ پولیس انتظامیہ کا کہناہے کہ عاشورۂ محرم کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کے حساس نوعیت کے علاقوں کی حفاظت کے لیے کافی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے سٹیڈیم کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکار مہیا کرنا ممکن نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شیڈول میں یہ معمولی تبدیلی کی گئی ہے-

سلیم الطاف کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی حفاظت ہماری بہت بڑی ذمہ داری ہے اور ہم اس سلسلے میں کوئی رسک نہیں لے سکتے-

شیڈول میں میچوں کی تبدیلی کے اوقات کار اور پلیئنگ کنڈیشن پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان بدھ کے روز مفاہمت کی ایک یاداشت پر بھی دستخط کیے گیے۔ پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن سلیم الطاف نے جبکہ بھارت کی جانب سے سکیورٹی کی نگرانی کے لیے آنے والے وفد کے رکن آر ایس سیٹھی نے دستخط کیے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن سلیم الطاف کے مطابق بھارت سے آیا ہوا سکیورٹی وفد مکمل طور پر مطمئن گیا ہے اور جلد ہی شیڈول کا حتمی اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ میچ دس بجے کی بجائے پونے دس بجے یعنی پندرہ منٹ پہلے شروع کیے جائیں گے تاکہ مقررہ اوورز مکمل کیے جا سکیں۔

سلیم الطاف کے مطابق ملتان سٹیڈیم میں اکتیس دسمبر تک فلڈ لائٹس لگ جائیں گی اور پشاور میں ہونے ایک روزہ میچ کے علاوہ بقیہ چاروں ایک روزہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

بھارت سے آئے سکیورٹی وفد کے رکن آر ایس سیٹھی نے کہا کہ ہمیں سکیورٹی انتظامات پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں اور ہم مکمل طور پر مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی وفد اپنی رپورٹ بھارتی حکومت کو دے گا اور امید ہے کہ دو دن میں حتمی شیڈول کا اعلان دونوں کرکٹ بورڈ اکٹھے کریں گے۔

اسی بارے میں
شعیب بھارت نہیں جا رہے
18 February, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد