BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 January, 2006, 12:28 GMT 17:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ
راہول ڈراوڈ
راہول ڈراوڈ 63 رن بنا کر آؤٹ ہوئے
لاہور کے باغِ جناح میں بلے بازوں کی پر اعتماد بیٹنگ کی بدولت بھارت نے پاکستان اے کے خلاف تین روزہ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر دو سو اٹھانوے رن بنائے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

جب کھیل ختم ہوا تو وی وی ایس لکشمن پچیس اور یوراج سنگھ گیارہ رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔

دورۂ پاکستان کے افتتاحی میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور وسیم جعفر اور گوتم گمبھیر نے اپنی ٹیم کو ایک پر اعتماد آغاز فراہم کیا۔ ان دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 81 رن بنائے۔

اس موقع پرگوتم گمبھیر 53 رن بنا کر محمد ارشاد کی گیند پر راؤ افتخار کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ گوتم گمبھیر کے آؤٹ ہونے کے بعد وسیم جعفر اور راہول ڈراوڈ نے پاکستانی بالروں کا جم کر مقابلہ کیا اور ٹیم کے سکور کو 153 تک لے گئے۔

بھارت کی دوسری وکٹ 153 کے مجموعی سکور پر ہی گری جب وسیم جعفر 58 رن بنا کر عمرگل کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہوگئے۔ کپتان راہول ڈراوڈ اور سچن تندولکر نے تیسری وکٹ کے لیے 77 رن کا اضافہ کیا۔ راہول ڈراوڈ 63 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں عمران فرحت کی گیند پر حسن رضانے کیچ کیا۔

بھارت کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب سچن تندولکر 74 رن بنا کر یاسر عرفات کی گیند پر وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اس وقت بھارت کا سکور 279 رن تھا۔

پاکستان کی جانب سے یاسر عرفات، عمر گل، محمد ارشاد اور عمران فرحت نے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اے: عمران فرحت، فیصل اقبال، محمد وسیم، حسن رضا، بازید خان، عاصم کمال، ذوالقرنین حیدر، محمد ارشاد، راؤ افتخار، منصور امجد، عمر گل، یاسر عرفات

بھارت: گوتم گمبھیر، وسیم جعفر، راہول ڈراوڈ، سچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن، یوراج سنگھ، مہندر دھونی، عرفان پٹھان، اجیت اگرکر، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان، ردرا پرتاپ سنگھ

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد