بھارت کا پلہ بھاری ہے: انضمام الحق | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اسی مہینے شروع ہونے والی سیریز میں بھارت کا پلہ بھاری رہے گا۔ انضمام الحق نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف جیت اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ میچوں میں پاکستان کی ٹیم کو ہوم گروانڈ کا کوئی فاہدہ نہیں ہوگا کیونکہ پاکستان اور بھارت کی وکٹوں اور موسم میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ لاہور، فیصل آباد، کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ بھارت میں کھیلے جانے والی آخری ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی جبکہ ون ڈے میچوں کی سیریز پاکستان نے چار دو کے مارجن سے جیت لی تھی۔ انضمام الحق نے کہا کہ ان خیال میں پاکستانی فاسٹ بولر بھارتی فاسٹ بولروں سے بہتر کوالٹی کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو بھارت سے ایک اور شکست سے بچنا ہے تو فاسٹ بولروں کو بہت ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انضمام الحق کا کہنا ہےکہ بھارتی بیٹسمین بہت تجربہ کار اور باصلاحیت ہیں اور سررو گنگولی کی ٹیم میں واپسی کے ساتھ بھارتی بیٹنگ مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ بھارتی بیسٹمینوں جن میں سچن تندولکر، سررو گنگولی، راہول ڈراوڈ ، وی وی ایس لکشمن کے پاس مجموعی طور تین سو پچہتر ٹیسٹ میچوں کا تجربہ ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان کے پاس سپنر بھی اچھے ہیں اور دانش کنیریا، ارشد خان، شعیب ملک اور شاہد آفریدی پر مشتمل سپنر بھارتی سپنروں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ | اسی بارے میں انضمام: ون ڈے میں گیارہ ہزار رن12 December, 2005 | کھیل انضمام زبردست کپتان ہیں: شعیب12 December, 2005 | کھیل ہدف ہار کی اصل وجہ تھی: انضمام10 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||