انضمام: ون ڈے میں گیارہ ہزار رن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے کپتان انضمام الحق نے ایک روزہ میچوں میں گیارہ ہزار رن بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ انضمام الحق نے قدافی اسٹیڈیم میں تمائشائیوں کی زبردستی تالیوں میں اپنے گیارہ ہزار رن بنائے۔ پیر کو ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں انضمام الحق نے صرف پچیس گیندوں پر اکتیس رنز بنا کر پاکستان کی جیت کو یقینی بنایا۔اس اننگز میں انضمام الحق نے چھ چوکے لگائے۔ انضمام الحق اس سے قبل ٹیسٹ میچوں میں بھی دس ہزار رن مکمل کر چکے ہیں۔ انضمام نے اپنے گیارہ ہزار رن انتالیس عشاریہ سات نو کی اوسط سے بنائے ہیں۔ ایک روزہ میچوں میں انضمام نے دس سینچریاں اور بیالیس نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کی طرف سے سعید انور ایک روزہ میچوں میں آٹھ ہزار آٹھ سو تیئس رن اور جاوید میانداد سات ہزار تین سو اکاسی رن بنا چکے ہیں۔جاوید نے یہ رن اکتالیس عشاریہ ستر رن کی اوسط سے بنائے تھے۔ | اسی بارے میں انضمام الحق باکمال فنکار10 November, 2005 | کھیل کرکٹ چھوڑنے لگا تھا: انضمام25 November, 2005 | کھیل انضمام الحق کے آٹھ ہزار رن02 December, 2005 | کھیل انضمام الحق کو کس کا انتظار ہے؟ 02 December, 2005 | کھیل ہدف ہار کی اصل وجہ تھی: انضمام10 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||