BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 November, 2005, 16:10 GMT 21:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انضمام الحق باکمال فنکار

انضمام الحق
انضمام الحق تیز گیند کے خلاف کھیلنے والے دنیا کے سب سے اچھے بلے بازز تصور کیے جاتے ہیں
انضمام الحق دنیائے کرکٹ میں عزت کی نظر سے دیکھے جانے والے کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔ ان کے پاس ایک دہائی سے زیادہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہے اور وہ اس وقت دنیا کے چند مایہ ناز بیٹسمینوں میں شمار ہوتے ہیں۔

ان کی ٹیسٹ کی اوسط پچاس سے زیادہ ہے جس میں بائیس سنچریاں بھی شامل ہیں۔ سابق پاکستانی کپتان عمران انہیں خان تیز گیند کے خلاف کھیلنے والا دنیا کا سب سے اچھا بلے باز مانتے ہیں۔

بطور کپتان وہ ٹیم میں نیا جزبہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بھارت اور ویسٹ انڈیز کے دوروں میں یہ جزبہ نظر بھی آیا ہے۔

وہ سلپ میں فیلڈ کرتے ہیں۔ ان کی ایک اور وجہ شہرت ان کا رن آؤٹ ہونا بھی ہے جس پر قابو پانے کی وہ بہت کوشش کر رہے ہیں۔

فیلڈ میں ڈھیلے ڈھالے نظر آنے والے انضمام الحق کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ ایک انتہائی حاضر دماغ اور بذلہ سنج شخص ہیں۔

انضمام الحق نے 1992 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف صرف سینتیس گیندوں پر ساٹھ رنز بنا کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔انضمام الحق نے یہ رنز اس وقت بنائے تھے جب پاکستان کی ٹیم پر دباؤ بڑھ چکا تھا۔

انضمام الحق کی اس اننگز کی وجہ سے پاکستان فائنل پہنچنے میں کامیاب ہوا اور پہلی دفعہ ورلڈ کپ بھی جیت لیا۔

انضمام الحق کہتے ہیں کہ وہ مشکل وقت میں والد سے رہنمائی کے علاوہ عمران خان سے مشورہ ضرور کرتے ہیں۔

ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے مشہور ہونے والے انضمام الحق کے لیے 2003 کا ورلڈ کپ ایک ڈراؤنا خواب بن کے آیا اور اس ٹورنامنٹ میں انضمام الحق چھ اننگز میں صرف انیس رنز سکور کرنے میں کامیاب ہو سکے۔

ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے صرف پانچ ماہ بعد انضمام الحق کو پاکستان کی قسمت نے کروٹ بدلی اور وہ ٹیم کے کپتان بنا دیئے گئے۔

انضمام نے اب تک ایک سو ایک ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور سات ہزار چھ بیس رنز بنائے ہیں۔ ان کی بائیس سنچریاں اور انتالیس نصف سنچریاں ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد