کرکٹ سیریز: تاریخوں کااعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے عید الاضحیٰ اور عاشور محرم کے سبب پاک بھارت سیریز کے لیے شیڈول میں پڑنے والی تمام مشکلات کا حل تلاش کرتے ہوئے آ خر کار میچوں کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارت کی ٹیم پا نچ جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔ سات سے نو جنوری کو پاکستان اے کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔ دوسرا ٹیسٹ میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں اکیس سے پچیس جنوری تک ہو گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں انتیس جنوری سے دو فروری کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز چھ فروری سے ہو گا۔ پہلے ایک روزہ کے بعد عاشورۂ محرم کے سبب چار روز تک کوئی میچ نہیں ہو گا۔ پاک بھارت سیریز کا چوتھا ایک روزہ میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں سولہ فروری کو ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ملتان سٹیڈیم میں اکتیس جنوری تک فلڈ لائٹس لگ جائیں گی لہذا یہ میچ بھی ڈے اینڈ نائٹ ہو گا۔ پانچواں ایک روزہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں انیس فروری کو ہوگا اور اسی دن رات کو بھارت کی کرکٹ ٹیم واپس اپنے ملک روانہ ہو جائے گی یہی وجہ ہے کہ کراچی میں فلڈ لائٹس ہونے کے باوجود میچ دن میں کھیلا جائے گا تاکہ بھارتی ٹیم آسانی سے واپس جا سکے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن سلیم الطاف کا کہنا ہے کہ شیڈیول میں یہ تبدیلی نا گزیر تھی کیونکہ عاشورہ محرم کی وجہ سے پولیس فورس دستیاب نہیں تھی اور کرکٹ بورڈ بھارتی ٹیم کی سیکیورٹی پر کوئی رسک نہیں لے سکتاـ سلیم الطاف نے کہا کہ یہ شیڈول بھارتی کرکٹ بورڈ کی رضا مندی سے طے ہوا ہے ۔ پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر میڈیا عباس زیدی کے مطابق بھارتی ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور وزارتِ داخلہ ہم سے پوری طرح تعاون کر رہی ہے۔ | اسی بارے میں بھارت نے ٹیسٹ سیریز جیت لی22 December, 2005 | کھیل بھارتی سکیورٹی وفد پاکستان میں25 December, 2005 | کھیل دورہ کا شیڈول طے کرنے میں مشکلات29 December, 2005 | کھیل دباؤ پاکستانی ٹیم پر ہوگا: ہربھجن سنگھ31 December, 2005 | کھیل بھارت کے لیے پاکستانی ٹیم19 February, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||